مہر بانو کی موت کا مذاق اڑانے والی ریل پر سوشل میڈیا صارفین برہم
Web Desk
6 August 2026
پاکستان کی معروف اداکارہ اور مصنفہ مہر بانو کی جانب سے اپنے دوستوں کے ہمراہ بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل اور تنقید کا سامنا ہے۔ ان دنوں شمالی علاقہ جات میں چھٹیاں گزارنے والی اداکارہ نے ایک تفریحی ریل شیئر کی جس میں انہوں نے نیوز رپورٹنگ کے انداز میں اپنی ہی ناگہانی موت کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔ ویڈیو میں مہر بانو کو ایک چٹان پر بے سدھ لیٹے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے دوست رپورٹرز اور لواحقین کا روپ دھار کر ان کی موت کے باعث چھٹیاں خراب ہونے کی اداکاری کر رہے ہیں۔
اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اسے سستے مذاق اور بے ہودگی سے تعبیر کرتے ہوئے شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ موت جیسے انتہائی حساس اور سنجیدہ موضوع کو محض چند لائکس اور توجہ حاصل کرنے کے لیے مذاق بنانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔ شدید تنقید کے بعد صارفین نے شوبز شخصیات پر زور دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا مواد بناتے وقت اخلاقی حدود اور حساسیت کا خیال رکھیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026