الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
Web Desk
5 August 2026
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے منتخب ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی امور میں شفافیت لانے کے لیے ان کے اثاثوں اور مالی گوشواروں کی خود چھان بین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 137 میں ایک نئی شق شامل کرنے کی تجویز دی ہے، جس کے تحت کمیشن کو پارلیمنٹرینز کے اثاثوں کی براہِ راست جانچ پڑتال کا قانونی اختیار حاصل ہو جائے گا۔ مجوزہ ترمیم کے تحت اگر کسی رکن کے مالی گوشوارے اس کے معلوم ذرائعِ آمدن سے مطابقت نہ رکھتے ہوں تو الیکشن کمیشن براہِ راست قانونی کارروائی کر سکے گا۔ علاوہ ازیں، تمام بینکوں، سرکاری اداروں اور متعلقہ محکموں کے لیے الیکشن کمیشن کو مطلوبہ معلومات کی فراہمی لازمی قرار دی گئی ہے، جبکہ عدم تعمیل پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے یہ مجوزہ ترمیم عوامی رائے کے لیے جاری کرتے ہوئے 15 اگست 2026 تک اعتراضات اور تجاویز طلب کی ہیں، جن کے جائزے کے بعد اسے حتمی شکل دی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
ملائیشیا سے واپس آنیوالے شوہر کو لینے 3بیویاں ایئرپورٹ پہنچ گئیں
17 November 2026
عمران خان سے وکلا کی ملاقات منگل کو ہوگی، چھ نام جیل حکام کو ارسال
16 November 2026
جعلی ڈگری فوجداری کارروائی کیس؛ سپریم کورٹ نے جمشید دستی کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں جنوری تک توسیع کر دی
16 November 2026
15 November 2026
ترکیہ سے ملک بدر ہو کر آنے والے 8 پاکستانیوں کے خلاف مقدمہ درج
15 November 2026
پنجاب حکومت کے گلف سٹریم طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کے سپرد
14 November 2026
نیویارک کے علاقے بروکلین میں تین منزلہ عمارت منہدم، 4 افراد ہلاک، 19 زخمی
12 November 2026
شام میں گولہ بارود کے دھماکوں سے ایک ہفتے میں 4 بچے جاں بحق، متعدد افراد زخمی
11 November 2026