LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی

بھارتی اداکار پردیپ راوت 74 برس کی عمر میں چل بسے

Web Desk

4 August 2026

بھارتی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کے معروف اداکار پردیپ راوت 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے منیجر نے تصدیق کی ہے کہ پردیپ راوت بلڈ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے ممبئی کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں وہ دم توڑ گئے۔ ان کے انتقال پر بالی وڈ اور جنوبی ہند کی سینما انڈسٹری کے فنکاروں اور شائقین کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

پردیپ راوت نے اپنے کیریئر کا آغاز 1985 میں فلم ‘میری جنگ’ سے کیا تھا اور بعد میں بی آر چوپڑا کے مشہور تاریخی ڈرامے ‘مہابھارت’ میں اشوتھاما کا کردار ادا کر کے ملک گیر شہرت حاصل کی۔ انہوں نے چار دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں امیتابھ بچن، راج ببر اور ونود کھنہ جیسے نامور اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔ بالخصوص عامر خان کے ساتھ فلم ‘لگان’ میں دیوا سنگھ سوڈھی اور بلاک بسٹر فلم ‘غجنی’ میں شاطر ولن کا مرکزی کردار ان کے یادگار ترین کاموں میں شمار ہوتا ہے۔

ہندی سینما کے علاوہ انہوں نے تمل، تیلگو، ملیالم اور دیگر علاقائی زبانوں کی فلموں میں بھی کئی جاندار اور منفی کردار ادا کر کے شائقینِ کرکٹ و سینما کے دل جیتے۔ ان کے منیجر کے مطابق پردیپ راوت نے لواحقین میں اہلیہ اور بیٹا چھوڑا ہے۔