LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا ایران مذاکرات کیلیے پاکستان کا کردارقابل تعریف ہے، صدرٹرمپ حکومتی پالیسیوں سے پشتوں علاقوں میں بھی علیحدگی کا نعرہ لگنے کا خدشہ ہے، محمود اچکزئی امریکی دھمکی آمیزرویہ امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، ایرانی وزیرخارجہ قطر سے ایل این جی لانے والاجہاز آبنائے ہرمز سے گزر کر کراچی پہنچ گیا ایوان صدرمیں مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینےوالوں میں تقسیمِ اعزازات کی تقریب ایرانی مسلح افواج کسی بھی صورتحال کےلیے تیارہیں، دشمنوں کو سخت سزادیں گے، ایران ایران کے معاملے پرچینی صدرکی مدد کی ضرورت نہیں، ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے جو دہلی کے ساتھ کیا، وہی کابل کے ساتھ کریں گے: خواجہ آصف پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن تھا، بھارت تحقیقات سے بھاگ گیا: عطا تارڑ پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، امریکی کمپنیاں طویل المدتی سرمایہ کاری کی خواہاں پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی کوششیں مزید تیز کرے: چینی وزیرِ خارجہ گورنر سندھ سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرکی الودائی ملاقات وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا وزیر اعلیٰ پنجاب کا اضلاع کو خودمختار بنانے کا فیصلہ، ترقیاتی منصوبے شروع

پاکستان میں کرپشن تاثر میں بہتری، مگر حکومتی کارکردگی پر عوام کا عدم اطمینان ، ٹرانسپیرنسی رپورٹ

Web Desk

8 December 2025

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی نئی پرسیپشن سروے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کے تاثر میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں شفافیت میں اضافہ ہوا جبکہ پچھلے ایک سال میں بدعنوانی سے متعلق عوامی تاثر بہتر ہوا ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں حکومت کی کارکردگی پر سخت تنقید بھی سامنے آئی، جس کے مطابق 77 فیصد عوام حکومتی اقدامات سے غیر مطمئن ہیں اور سمجھتے ہیں کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے حکومت کوئی مؤثر حکمتِ عملی نہیں اپنا سکی۔ رپورٹ میں عوام نے کرپشن کی بڑی وجوہات میں احتساب کا فقدان، شفافیت کی کمی، مقدمات میں تاخیر اور اختیارات کے غلط استعمال کو بنیادی عوامل قرار دیا۔

 سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ پولیس کو بدترین کرپٹ ادارہ سمجھا گیا، جبکہ ٹینڈر و پروکیورمنٹ اور عدلیہ بھی کرپشن کے حوالے سے نمایاں رہے۔ مزید یہ کہ 78 فیصد شہریوں نے NAB اور FIA جیسے اداروں کے اپنے احتساب کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ان پر سیاسی استعمال اور شفافیت نہ ہونے جیسے الزامات عوامی اعتماد کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومتوں کی کرپشن کا تاثر بھی وفاق سے زیادہ شدید ہے اور صحت کا شعبہ کرپشن سے سب سے زیادہ متاثر قرار دیا گیا۔

57 فیصد پاکستانیوں نے اعتراف کیا کہ ان کی قوت خرید کم ہوئی ہے، جبکہ 43 فیصد شہریوں کے مطابق ان کی قوت خرید میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ سروے 22 سے 29 ستمبر 2025 کے دوران ملک بھر سے 4 ہزار افراد کی رائے کی بنیاد پر کیا گیا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ بدعنوانی کی حقیقی شرح نہیں بتاتی بلکہ پاکستان میں کرپشن سے متعلق عوامی تاثر کو ظاہر کرتی ہے۔