حکومتی پالیسیوں سے پشتوں علاقوں میں بھی علیحدگی کا نعرہ لگنے کا خدشہ ہے، محمود اچکزئی
Web Desk
13 May 2026
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے بلوچستان میں علیحدگی کا نعرہ لگ چکا، کہیں ایسا نہ ہو کہ پشتون علاقوں میں بھی علیحدگی کا نعرہ نہ لگ جائے۔
یہ بات انہوں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس، سابق سینیٹر مشتاق احمد، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر اور دیگر قائدین موجود تھے۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک اس وقت خطرناک حالات کی طرف جارہا ہے، طاقت اور پیسے کی بنیاد پر سات پارٹیوں کو اکٹھا کیا گیا، جنہوں نے جمہوریت کو روندا وہ مجرم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کی طرح ساری جماعتیں بیٹھیں، نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن آئین بچانے کے لیے آگے آئیں اگر آپ آگے نہیں آئیں گے تو حالات خطرناک ہوتے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چھبیسویں ترمیم اور ستائیسویں ترمیم کو ووٹ دینے والوں نے ظلم کیا ۔آئین پاکستان ہی پاکستان کو جوڑے ہوئے ہے، آئین نہ رہا تو خدانخواستہ پاکستان کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔
اس موقع پرعلامہ راجہ ناصر عباس نے کہا پاکستان اس وقت مقبوضہ پاکستان ہے، اس وقت پاکستان آزاد پاکستان نہیں ہے، عدلیہ، الیکشن کمیشن، پارلیمان آزاد نہیں ہیں، ہماری پارلیمنٹ اول جماعت کے بچوں کی طرح ہے، اس وقت پارلیمان میں عزت و غیرت ختم ہوگئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
30 August 2026
کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا
30 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم
30 August 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان
30 August 2026
امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران
30 August 2026
نالہ ڈیک میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، درمیانے درجے کا سیلاب
30 August 2026
چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی
30 August 2026
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ
30 August 2026