LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایوان صدرمیں مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینےوالوں میں تقسیمِ اعزازات کی تقریب ایرانی مسلح افواج کسی بھی صورتحال کےلیے تیارہیں، دشمنوں کو سخت سزادیں گے، ایران ایران کے معاملے پرچینی صدرکی مدد کی ضرورت نہیں، ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے جو دہلی کے ساتھ کیا، وہی کابل کے ساتھ کریں گے: خواجہ آصف پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن تھا، بھارت تحقیقات سے بھاگ گیا: عطا تارڑ پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، امریکی کمپنیاں طویل المدتی سرمایہ کاری کی خواہاں پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی کوششیں مزید تیز کرے: چینی وزیرِ خارجہ گورنر سندھ سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرکی الودائی ملاقات وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا وزیر اعلیٰ پنجاب کا اضلاع کو خودمختار بنانے کا فیصلہ، ترقیاتی منصوبے شروع وفاقی حکومت کے قرضوں میں 9.3 فیصد اضافہ، مجموعی حجم 80 ہزار 524 ارب روپے تک پہنچ گیا دہشتگردی کی کوشش ناکام بنانے والے شہری لیاقت شہید کیلئے ستارۂ شجاعت کا اعلان وزیراعظم کی رواں برس مون سون کے لئے پیشگی تیاری کی ہدایت آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز

کراچی ، ڈرگ ڈیلرانمول پنکی 3روزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے، ڈی آئی جی ویسٹ انکوائری افسرمقرر

Web Desk

13 May 2026

کراچی پولیس کوڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مل گیا، جس کے بعد پولیس نے ملزمہ کو تفتیش کیلئے اپنی تحویل میں لے لیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق گزشتہ روز عدالت نے ملزمہ کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی تھی، عدالت کے روبرو بدھ کو ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی دوبارہ استدعا کی گئی تھی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ انمول عرف پنکی پر ماضی کے مقدمات کی تفصیلات بھی اکٹھی کر لی ہیں۔

منشیات فروش انمول عرف پنکی کو گرفتاری کا خدشہ پہلے سے تھا، ایک اور آڈیو سامنے آگئی ہے جس میں مبینہ طور پر انمول عرف پنکی اپنے کلائنٹس کو آگاہ کر رہی ہے کہ اگر وہ یہ پیغام سن رہے ہیں تو یا اس کے ساتھ کوئی مسئلہ ہوا ہے یا وہ اس دنیا میں نہیں ہے۔

آڈیو کے مطابق وہ کہتی ہے کہ اگر اسے کچھ ہوتا ہے تو اسی نمبر سے کوئی رابطے میں آئے گا، اور رابطہ کرنے والا اس کا ایک مرد دوست ہوگا جو اس کام کو ہینڈل کرے گا، آڈیو میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر اس کے ساتھ کچھ ہو جاتا ہے تو اسی نمبر سے کام جاری رکھا جائے گا۔

دوسری جانب کراچی پولیس میں معاملے کی تحقیقات سے متعلق بھی تبدیلی کی گئی ہے، ایس ایس پی ساؤتھ کو انکوائری سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کو انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کے مطابق عرفان بلوچ عدالت میں پیشی کے دوران سامنے آنے والے معاملات کی تحقیقات کریں گے، جبکہ پروٹوکول پر عمل نہ کرنے کے معاملے کی بھی انکوائری کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کو 3 دن میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، اور غفلت و لاپروائی میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کراچی میں گارڈن کے علاقے سے کوکین اور منشیات کی بڑی سپلائر انمول عرف پنکی کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور پستول برآمد کی گئی تھی۔

گارڈن کے علاقے میں پولیس اور سول حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کیا تھا، ملزمہ کے قبضے سے 1 پستول، کروڑوں روپے مالیت کی کوکین، کیمیکلز اور دیگر نشہ آور مواد برآمد کیا گیا تھا۔

ملزمہ کو خاتون کی بغیر ہتھکڑی عدالت میں پیشی ہوئی تھی، ملزمہ بے خوف انداز میں عدالتی راہداریوں میں گھومتی رہی تھی۔

گرفتار ملزمہ کو پرٹوکول دینے پر ایس ایچ او گارڈن حنیف سیال،ایس آئی یو انسپکٹر ظفر اقبال کو بھی معطل کر دیا گیا تھا، جبکہ واقعے کی انکوائری ایس ایس پی ساؤتھ کے سپرد کر دی گئی تھی۔