ایرانی مسلح افواج کسی بھی صورتحال کےلیے تیارہیں، دشمنوں کو سخت سزادیں گے، ایران
Web Desk
13 May 2026
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی صورتحال کیلئے تیار ہیں، ایران کے دشمنوں کو سخت سزا دی جائے گی۔
اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیاپرجاری بیان میں کہاکہ دنیا بربریت اور تسلط کو مسترد کرتی ہے تو ایران کے حق میں آواز بلند کرے، دنیا عملی اقدام کرے اس سے پہلے کہ جارح قوتیں دنیا کو لاقانونیت اور محکومیت کے گڑھے میں دھکیل دیں۔
ترجمان نے کہا کہ امریکااور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر جو جنگ مسلط کی یہ محض زمین یا وسائل کی خاطر نہیں، یہ جنگ اس وقت اور آنے والے دور میں اچھائی و برائی کے معنی متعین کرےگی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا پرامن ایرانی قوم پر حملہ کرنے والے اپنے کھیل کیلئے لوگوں کو قتل کرتے ہیں، یہ لوگ خواتین کے اسپورٹس ہال پر میزائل برسا کر ان کی تباہ کن طاقت کو جانچتے ہیں۔
اسماعیل بقائی نے کہاکہ دوسری جانب وہ ایرانی ہیں جو ہر حد تک جاکر بےگناہوں کی جانوں کو بچاتے ہیں، یہ جنگ پیشہ ور جھوٹوں اور اپنے وطن کا دفاع کرنیوالے فاخر لوگوں کے درمیان ہے۔
متعلقہ عنوانات
دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
30 August 2026
کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا
30 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم
30 August 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان
30 August 2026
امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران
30 August 2026
چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی
30 August 2026
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ
30 August 2026
شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف
30 August 2026