امریکا ایران مذاکرات کیلیے پاکستان کا کردارقابل تعریف ہے، صدرٹرمپ
Web Desk
13 May 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کوپھرسراہتے ہوئے کہاہےکہ ایران کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات میں پاکستان نے بطور واحد ثالث کے اپنا بھرپور کردار کیا جسے دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ چین پر بیجنگ آمدکے بعد صحافیوں سے گفتگو میں ایک بار پھر ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ سفارتی مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان شاندار ملک ہے۔ جس کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے لیے بہترین کردار ادا کیا ہے۔
امریکی صدر پاکستان اور اس کی قیادت کے ایران جنگ بندی معاہدے میں ثالثی کے کردار کی تعریف بارہا کرچکے ہیں تاہم اس بار صدر ٹرمپ کے بیان کی اہمیت کچھ بڑھ گئی ہے۔
ٹرمپ کے قریبی ساتھی سینیٹر گراہم نے ایک متنازع بیان میں کہا تھا کہ وہ پاکستان کو ایران جنگ بندی معاہدے میں ایک غیر جانبدار ثالث تسلیم نہیں کرتے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے ساتھی سینیٹر کا نام تو نہیں لیا لیکن جس طرح پاکستانی قیادت کے ثالثی کے کردار کو سراہا ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سینٹر گراہم کے الزام کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔
متعلقہ عنوانات
دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
30 August 2026
کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا
30 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم
30 August 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان
30 August 2026
امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران
30 August 2026
چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی
30 August 2026
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ
30 August 2026
شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف
30 August 2026