وزیر اعلیٰ پنجاب کا اضلاع کو خودمختار بنانے کا فیصلہ، ترقیاتی منصوبے شروع
Web Desk
13 May 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے “جس ضلع کا ریونیو، اسی کی ترقی” کے وژن کے تحت پنجاب کے اضلاع کو مالی طور پر خودمختار بنانے کے لیے مقامی وسائل سے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کر دیا ہے۔ کمشنرز کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ انہیں اب صرف “گراؤنڈ ورک” چاہیے، “آئی واش” نہیں۔ انہوں نے افسران کو دفاتر چھوڑ کر فیلڈ میں نکلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر انتظامیہ کے پاس اختیار ہے تو ذمہ داری بھی اسی کی ہوگی۔ فیصل آباد میں بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے حکم دیا کہ کھلے مین ہول پر متعلقہ سوسائٹی مالکان کو گرفتار کیا جائے۔
منصوبوں کی تفصیلات کے مطابق ساہیوال ڈویژن کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت ستمبر 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔ سرگودھا ڈویژن میں 2.8 ارب روپے سے بیوٹیفکیشن اور انفراسٹرکچر کے منصوبے منظور کیے گئے ہیں، جبکہ فیصل آباد میں 5.3 ارب روپے کے مقامی وسائل سے 59 اسکیموں بشمول 38 اہم سڑکوں پر کام ہوگا۔ ملتان ڈویژن کے چار اضلاع میں بھی 3 ارب روپے کی لاگت سے 28 اسکیمیں مکمل کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پنجاب بھر میں ترقیاتی کاموں کا معیار یکساں ہوگا اور کسی قسم کی اقربا پروری یا سفارش کے بجائے صرف میرٹ پر کام کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
30 August 2026
کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا
30 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم
30 August 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان
30 August 2026
امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران
30 August 2026
نالہ ڈیک میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، درمیانے درجے کا سیلاب
30 August 2026
چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی
30 August 2026
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ
30 August 2026