LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیر اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ سعودی ولی عہد کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، مکہ دفاعی معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام میں پیشرفت کا جائزہ خلیج کا بحران نہ پیدا ہوتا تو پاکستان دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرح بہت آگے جا چکا ہوتا: وزیر اعظم اڈیالہ جیل میں قید بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات کرا دی گئی مراکش کے بادشاہ نے فاطمہ زہرا کو ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم مقرر کردیا بینظیر بھٹو شہیدیونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر نے سیاسی دباؤ بڑھنے پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ایران پر حملے: یورپی یونین بھی شدید متاثر، فیول امپورٹ بل 100 ارب یورو سے بڑھ گیا سعودی ولی عہد اور امیر قطر کا رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال عراق سے امریکی افواج کا دو دہائیوں بعد انخلا شروع برطانیہ کی امریکا کے زیر استعمال ایئربیس پر دہشتگردی کے شواہد نہ ملنے کی تصدیق انتظامی یونٹس بنانے کی ہماری بات 12 سال بعد سب کو سمجھ آ گئی: علی خورشیدی پاکستان قبائل موومنٹ کی نئے انتظامی یونٹس بارے ایم کیو ایم کے مؤقف کی حمایت انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری روز، عدم ادائیگی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ ایران کے ساتھ معاہدے کی گنجائش موجود ہے: جے ڈی وینس

پاکستانیوں نے گوگل پر کیا سرچ کیا ؟ “ایئر اِن سرچ 2025” جاری

Web Desk

8 December 2025

کراچی: گوگل نے “ایئر اِن سرچ 2025” رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں سال پاکستان میں آن لائن تلاش کا منظرنامہ کرکٹ، تفریح، ٹیکنالوجی، حکومتی سہولیات، موسمی ایمرجنسیز اور روزمرہ زندگی سے جڑے عملی سوالات کے گرد گھومتا رہا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی صارفین نے 2025 میں معلومات، تعلیم، ٹیکنالوجی اور تفریح کے حوالے سے پچھلے سال کے مقابلے میں کہیں زیادہ سرگرمی دکھائی۔
• کرکٹ ایک بار پھر پاکستان کی سرچ لسٹ پر حکمرانی کرتا رہا
سال بھر پاکستانی سرچ رجحانات میں سب سے بالا مقام کرکٹ کے نام رہا۔
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچز سرچ میں سرفہرست رہے جبکہ پی ایس ایل، ایشیا کپ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑے۔ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں ابھیشیک شرما، حسن نواز، عرفان خان نیازی، صائم ایوب اور یاسر خان نے 2025 میں پاکستانی سرچ انجن پر نمایاں جگہ بنائے رکھی۔
• مقامی ڈراموں کا جادو برقرار
سال 2025 کے دوران ٹی وی ڈرامے پاکستانی ناظرین کی پسندیدہ تفریح رہے۔ “شیر”، “جڑواں”، “آس پاس” سمیت درجنوں ڈرامے اپنی مضبوط کہانی، کردار اور شہرت کی وجہ سے سرچ میں چھائے رہے۔
• ٹیکنالوجی میں اے آئی ٹولز کا غلبہ
ٹیکنالوجی کیٹیگری میں پاکستانیوں کی توجہ بنیادی طور پر ای آئی ٹولز نے حاصل کی۔ Gemini، On4t، Google AI Studio، DeepSeek، Grok اور مقامی اسٹریمنگ ایپس Tamasha اور myco ٹاپ پر رہیں۔ “نان فنجیبل ٹوکن” (NFTs) کی بڑھتی تلاش سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل فنانس اور بلاک چین کے رجحانات بھی وسعت اختیار کر رہے ہیں۔
• موسمی ایمرجنسیز اور سرکاری اسکیموں کی تلاش میں اضافہ
رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں نے روزمرہ مسائل پر بروقت معلومات حاصل کرنے کے لیے سرچ کا زیادہ استعمال کیا۔
اہم موضوعات میں شامل رہے:
1. کراچی میں سیلاب
2. دریائے چناب کے قریب سیلابی خطرات
3. پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری
4. آسان کاروبار کارڈ
5. وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم 2025
6. نویں اور دسویں جماعت کے نتائج
7. سونے کے نرخ
8. ایران سے متعلق عالمی خبریں
یہ رجحانات ظاہر کرتے ہیں کہ عوام حکومتی سہولیات سے لے کر معاشی حالات تک ہر موضوع پر تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لیے گوگل کا سہارا لیتے ہیں۔
• کھانا پکانے کی تراکیب روایت اور جدیدیت کا امتزاج
روایتی پاکستانی کھانوں سے محبت بدستور برقرار رہی۔ مٹن، بیف، میٹھے پکوان، آٹا گوندھنے، اور سوپ بنانے کی تراکیب سب سے زیادہ دیکھی گئیں۔ ساتھ ہی ساتھ quinoa، tofu اور sandwiches جیسے جدید کھانوں کی تلاش میں بھی نمایاں اضافہ ہوا جو نوجوان نسل کے بدلتے ذوق کی عکاسی کرتا ہے۔
How-Toسرچ پاکستانیوں کی سب سے بڑی دلچسپی: “یہ کیسے ہوتا ہے؟”
پاکستان میں How-To سرچ کی فہرست میں سب سے اوپر رہا:
1. کراچی میں ای چالان کیسے چیک کریں؟
2. انسٹاگرام پر Unseen میسجز کیسے دیکھیں؟
3. کار انشورنس کا طریقہ
4. کرپٹو مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیسے کی جائے؟
5. اسٹاک مارکیٹ میں انویسٹمنٹ کا طریقہ
6. کریڈٹ کارڈ کے لیے درخواست دینا
7. ’غبلی اسٹائل‘ تصاویر کیسے بنائیں؟
8. بہترین وکیل کا انتخاب
9. موبائل سے تصویر پرنٹ کیسے کریں؟
10. بلاگ کیسے اپ لوڈ کیا جائے؟
یہ فہرست دکھاتی ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ٹولز، سرمایہ کاری اور روزمرہ ضروریات سے متعلق عملی رہنمائی کی مانگ بڑھ رہی ہے۔
گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر بزنس اینڈ آپریشنز فرحان قریشی نے کہا ایئر اِن سرچ ہمیں یہ سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ پاکستانی عوام کو کس چیز سے دلچسپی ہے۔ اس سال کے رجحانات ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان تیزی سے ڈیجیٹل فرسٹ قوم بنتا جا رہا ہے جہاں لوگ تفریح سے آگے بڑھ کر نئی مہارتیں سیکھنے اور بہتر فیصلے کرنے کے لیے بھی سرچ کا استعمال کر رہے ہیں۔
ایئر اِن سرچ 2025 نہ صرف پاکستان کے ڈیجیٹل رجحانات کی جھلک پیش کرتا ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ پاکستانی معاشرہ تیزی سے جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل معلومات، تفریح اور روزمرہ رہنمائی کی جانب بڑھ رہا ہے۔
یہ ایک ایسے پاکستان کی تصویر ہے جو تجسس، تخلیق اور ڈیجیٹل تبدیلی سے بھرپور ہے۔