معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے رہائی کے بعد قوم سے معافی مانگ لی
Web Desk
8 December 2025
ڈکی بھائی نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھے کہ ان کا مقصد ویڈیو کے ذریعے اپنے خلاف درج ایف آئی آر کو جواز دینا ہے تو وہ اس کیلئے معذرت خواہ ہیں۔
انہوں نے مزید وضاحت دی کہ اگر ان کے کانٹینٹ سے کسی پر منفی اثر پڑا ہو تو وہ اس کیلئے پوری قوم سے معافی مانگتے ہیں۔یوٹیوبر نے کہا کہ ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ وہ لوگوں کو تفریح فراہم کریں اور کچھ نیا پیش کرتے رہیں، اگر کسی طرح سے ان کے مواد یا پروموشنز سے منفی اثر پڑا ہو تو وہ اس کیلئے بھی معافی چاہتے ہیں۔انہوں نے عدالت کے ساتھ مکمل تعاون کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ عدالتی معاملات کو قانونی طور پر آخر تک دیکھیں گے اور جو بھی فیصلہ جج صاحب کریں گے وہ اسے قبول کریں گے۔ڈکی بھائی نے ویڈیو میں اپنی اور اپنی فیملی کی ساڑھے تین ماہ کی صورتحال بیان کی، اور بتایا کہ 16 اگست 2025 کو جب میں سو کر اٹھتا ہوں تو میں بڑا خوش ہوتا ہوں کیونکہ ہم نے اپنے گھر میں دعوت کا اہتمام کیا ہوتا ہے اور سب مہمان آئے ہوتے ہیں دعوت کے بعد جب مہمان چلے جاتے ہیں تو ایک غیر ملکی ایونٹ میں شرکت کیلئے ہم پیکنگ میں لگ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیکنگ کے بعد جب ہم گھر سے نکلتے ہیں تو میرے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا کہ میرے ساتھ کیا ہونے والا ہے اور یہی سے میرا برا وقت شروع ہوتا ہے۔واضح رہے کہ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو جوا ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزام میں لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا،
متعلقہ عنوانات
میرے پاس ’جن‘ ہے جو نقصان نہیں پہنچاتا بس موجودگی کا احساس دلاتا ہے، محسن گیلانی
1 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026
جیا علی کا والدہ کے انتقال پر اہم انکشاف، صدمہ قبول کرنے میں 4 دن لگے
1 September 2026
سہیل سمیر نے وائرل غیر اخلاقی ویڈیو پر مداحوں سے معذرت کرلی
1 September 2026
جسٹس کیلی نے مس یو ایس اے کا تاج سر پر سجا لیا
31 August 2026
کرینہ کپور اور پرتھوی راج سوکمارن کی ’دائرہ‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی
31 August 2026