باب المندب سب کیلئے بند نہیں، صرف سعودی عرب کی ناکہ بندی ہے: حوثی ترجمان
Web Desk
25 July 2026
یمن کے حوثی گروپ (انصار اللہ) نے باب المندب آبنائے کو عالمی جہاز رانی کے لیے مکمل طور پر بند کیے جانے تاثر اور خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ حوثیوں کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ ان کی بحری ناکہ بندی کا ہدف صرف سعودی عرب کے جہاز ہیں، جبکہ دیگر تمام تجارتی و بین الاقوامی جہازوں کے لیے یہ آبی گزرگاہ معمول کے مطابق کھلی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثیوں کے چیف مذاکرات کار اور مرکزی ترجمان محمد عبدالسلام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ باب المندب کی مکمل بندش سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے موقف اپنایا کہ سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا فیصلہ یمن پر مسلسل قائم محاصرے اور ایسے منصفانہ حل کی ناکامی کے ردِعمل میں کیا گیا ہے جو یمنی عوام کی سلامتی، خودمختاری اور آزادی کو یقینی بنا سکے۔
محمد عبدالسلام کا مزید کہنا تھا کہ ان کی کارروائیوں کا مقصد عالمی بحری تجارت کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ سعودی عرب پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ یمن کے مسئلے کا کوئی سیاسی حل نکل سکے۔ واضح رہے کہ انصار اللہ غزہ میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اکتوبر 2023ء سے بحیرہ احمر اور خلیجِ عدن میں بحری جہازوں کو نشانہ بناتی رہی ہے، تاہم اب انہوں نے سعودی عرب کے خلاف علیحدہ ناکہ بندی کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمدورفت یقینی بنانے پر اتفاق
25 July 2026
امریکی صدر ٹرمپ کی مشیروں اور کابینہ اراکین سے ملاقات،ایران کیخلاف بڑےحملوں پرغور
25 July 2026
ایران جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے انکار سابق برطانوی وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کہ وجہ بنا: ایرانی سفیر
25 July 2026
حوثیوں نے ٹیلی کمیونیکیشن پر سعودی حملوں کو سنگین غلطی قرار دیدیا
25 July 2026
تہران کی اپنے پڑوسی ممالک سے کوئی دشمنی نہیں: ایرانی چیف جسٹس
25 July 2026
مودی کے ویڈیو پیغام پر بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا کا شدید برہمی کا اظہار
25 July 2026
امریکا اور ایران کے شہری تنصیبات پر حملے جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: ہیومن رائٹس واچ
25 July 2026
فرانس کے جنگلات میں آتشزدگی، ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور
25 July 2026