LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا

چینی کوسٹ گارڈ نے پانی کی توپ چلا کر متنازع پانیوں میں فلپائنی جہاز کے داخلے کی کوشش ناکام بنادی

Web Desk

25 July 2026

جنوبی چین کے متنازع سمندری علاقے میں چینی کوسٹ گارڈ نے واٹر کینن (پانی کی توپ) کا استعمال کرتے ہوئے فلپائنی جہاز کے داخلے کی کوشش ناکام بنا دی اور اسے واپس بندرگاہ کی طرف لوٹنے پر مجبور کر دیا۔ امریکی میڈیا (سی این این) کے مطابق واقعے کے وقت ان کی رپورٹنگ ٹیم بھی فلپائنی جہاز پر موجود تھی، جس نے اس تمام پیش رفت کی ویڈیو ریکارڈ کی۔

فلپائن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کا جہاز متنازع علاقے میں موجود مقامی ماہی گیروں کو ایندھن فراہم کرنے کے امدادی مشن پر روانہ تھا۔

دوسری جانب، چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے فلپائنی موقف کو رد کرتے ہوئے کہا کہ فلپائنی جہازوں نے چینی کی حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کی تھی، جس پر چینی کوسٹ گارڈ نے اپنے ملکی قوانین اور بین الاقوامی طریقہ کار کے مطابق ضروری اور قانونی اقدامات کیے۔