فرانس کے جنگلات میں آتشزدگی، ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور
Web Desk
25 July 2026
یورپ میں شدید ہیٹ ویو کے باعث فرانس اور اسپین کے جنگلات میں تباہ کن آگ بھڑک اٹھی ہے، جس نے وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ فرانس کے جنوب مغربی جنگلات میں لگنے والی آگ کی شدت کے باعث ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں، جبکہ اسپین نے صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ملک گیر ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی حکام نے مشہور سیاحتی علاقے ‘کیپ فیرے’ سے تمام مقامی شہریوں اور سیاحوں کو فوری اور مکمل انخلا کی ہدایت جاری کی ہے۔ فرانس کے صدر امینوئل میکرون نے آگ پر قابو پانے کے لیے فوج کو فوری طور پر شہری انتظامیہ اور فائر فائٹرز کی مدد کا حکم دے دیا ہے۔
دوسری جانب، اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے نواحی جنگلات میں پھیلنے والی آگ کے باعث ملک کی تاریخ میں پہلی بار قومی ہنگامی حالت (National Emergency) نافذ کی گئی ہے۔ اسپین میں اب تک ۱۹ ہزار افراد کو متاثرہ علاقوں سے نکالنے کا حکم دیا جا چکا ہے، جبکہ فائر فائٹنگ آپریشن میں ۲ ہزار فوجی اہلکار اور ۱۰ ہوائی جہاز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمدورفت یقینی بنانے پر اتفاق
25 July 2026
امریکی صدر ٹرمپ کی مشیروں اور کابینہ اراکین سے ملاقات،ایران کیخلاف بڑےحملوں پرغور
25 July 2026
ایران جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے انکار سابق برطانوی وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کہ وجہ بنا: ایرانی سفیر
25 July 2026
حوثیوں نے ٹیلی کمیونیکیشن پر سعودی حملوں کو سنگین غلطی قرار دیدیا
25 July 2026
تہران کی اپنے پڑوسی ممالک سے کوئی دشمنی نہیں: ایرانی چیف جسٹس
25 July 2026
مودی کے ویڈیو پیغام پر بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا کا شدید برہمی کا اظہار
25 July 2026
امریکا اور ایران کے شہری تنصیبات پر حملے جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: ہیومن رائٹس واچ
25 July 2026
ایران کا خطے کی ریاستوں کے شہریوں کو امریکی تنصیبات سے 500 میٹر دور رہنے پر زور
25 July 2026