ایران کا خطے کی ریاستوں کے شہریوں کو امریکی تنصیبات سے 500 میٹر دور رہنے پر زور
Web Desk
25 July 2026
ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے مشرقِ وسطیٰ کے تمام ممالک کے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے امریکی افواج کے تمام مراکز، تنصیبات اور خفیہ ٹھکانوں سے کم از کم ۵۰۰ میٹر کا فاصلہ اختیار کریں۔
پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری کردہ ایک اہم بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی افسران اور فوجی اہلکار اپنے مرکزی فوجی اڈوں کو چھوڑ کر شہری آبادیوں میں واقع عمارتوں میں منتقل ہو چکے ہیں، جہاں سے وہ فوجی کارروائیوں کو کنٹرول اور ہدایات جاری کر رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری ایسی تمام عمارتوں اور رہائش گاہوں سے فوراً ۵۰۰ میٹر دور رہیں جنہیں امریکی فورسز خفیہ ٹھکانوں کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔
اس کے علاوہ امریکی حملوں سے ہونے والے نقصان کا ذکر کرتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب نے بتایا کہ امریکا نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کو شدید نشانہ بنایا ہے، جن میں پل، ماہی گیری کی بندرگاہیں، کشتیاں، گاڑیاں اور ریلوے نظام شامل ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمدورفت یقینی بنانے پر اتفاق
25 July 2026
امریکی صدر ٹرمپ کی مشیروں اور کابینہ اراکین سے ملاقات،ایران کیخلاف بڑےحملوں پرغور
25 July 2026
ایران جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے انکار سابق برطانوی وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کہ وجہ بنا: ایرانی سفیر
25 July 2026
حوثیوں نے ٹیلی کمیونیکیشن پر سعودی حملوں کو سنگین غلطی قرار دیدیا
25 July 2026
تہران کی اپنے پڑوسی ممالک سے کوئی دشمنی نہیں: ایرانی چیف جسٹس
25 July 2026
مودی کے ویڈیو پیغام پر بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا کا شدید برہمی کا اظہار
25 July 2026
امریکا اور ایران کے شہری تنصیبات پر حملے جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: ہیومن رائٹس واچ
25 July 2026
فرانس کے جنگلات میں آتشزدگی، ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور
25 July 2026