LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت شادی کی تقریب میں حملہ: ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع روس خفیہ طور پر ایران کو جدید سپر سونک کروز میزائل تیار کرنے میں مدد دے رہا: برطانوی میڈیا جرمنی میں ڈرون حملے کی کوشش، یورپی یونین کا روس پر دباؤ بڑھانے کا اعلان ایران نے شادی کی تقریب پر حملے کو واشنگٹن کی اخلاقی گراوٹ کی ایک اور مثال قرار دیدیا امریکی حملوں میں 19 افراد شہید، 108 زخمی ہوئے: ایرانی وزیر صحت کی تصدیق ایران اسرائیل کیساتھ دوبارہ جنگ سے پہلے امریکی اڈوں کو نشانہ بنا رہا: عالمی تجزیہ کار صومالی تنظیم الشباب اور یمنی حوثیوں کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کی اطلاعات میری ٹائم اتحاد میں شمولیت کیلئے ضروری مراحل مکمل کر لیے گئے، سعودی وزارت دفاع جنگ بندی کے باوجود رواں سال غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 900 سے زائد فلسطینی شہید: وزارتِ صحت جغرافیائی، سیاسی کشیدگی: 86 ٹن سونا امریکا اور کینیڈا سے برطانیہ منتقل

مودی کے ویڈیو پیغام پر بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا کا شدید برہمی کا اظہار

Web Desk

25 July 2026

بھارت میں نیٹ (NEET) امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں اور پیپر لیکس کے خلاف نئی دہلی کے جنتر منتر پر جاری طلبہ کے مظاہروں پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ویڈیو پیغام پر بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے شدید برہمی اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ٹوٹے ہوئے دل کے ایموجی کے ساتھ ایک جذباتی نوٹ شیئر کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا، “جناب! ان والدین کے لیے ہمدردی کا ایک لفظ بھی نہیں جن کے بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، اور نہ ہی ان طلبہ اور سونم وانگچک کے لیے کوئی جذبہ جو ہفتوں سے شدید بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے۔” انہوں نے مزید لکھا کہ آپ کو اس معاملے پر کچھ کہنے میں ۴۷ دن لگ گئے اور جب آپ بولے تو درحقیقت کچھ بھی نہیں کہا، ایسا کچھ بھی نہیں جو ان لاکھوں متاثرہ اور ٹوٹے ہوئے دلوں کی تلافی کر سکے۔

واضح رہے کہ نئی دہلی میں طلبہ کے مسلسل احتجاجی مظاہروں اور معروف سماجی کارکن سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت پیپر لیکس کے مجرموں کو سخت سزائیں دینے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کر رہی ہے۔ پی ایم مودی کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ لاکھوں طلبہ اور ان کے والدین کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے اور حکومت کی اولین ترجیح طلبہ کا قیمتی تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچانا ہے۔