LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمدورفت یقینی بنانے پر اتفاق امریکی صدر ٹرمپ کی مشیروں اور کابینہ اراکین سے ملاقات،ایران کیخلاف بڑےحملوں پرغور ایران جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے انکار سابق برطانوی وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کہ وجہ بنا: ایرانی سفیر حوثیوں نے ٹیلی کمیونیکیشن پر سعودی حملوں کو سنگین غلطی قرار دیدیا تہران کی اپنے پڑوسی ممالک سے کوئی دشمنی نہیں: ایرانی چیف جسٹس مودی کے ویڈیو پیغام پر بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا کا شدید برہمی کا اظہار امریکا اور ایران کے شہری تنصیبات پر حملے جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: ہیومن رائٹس واچ فرانس کے جنگلات میں آتشزدگی، ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ایران کا خطے کی ریاستوں کے شہریوں کو امریکی تنصیبات سے 500 میٹر دور رہنے پر زور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ روس کا جدید ترین اسٹیلتھ جنگی طیارہ گر کر تباہ گوگل پر 1 ارب ڈالر جرمانہ کیوں کیا؟ ٹرمپ یورپی یونین پر برہم؛ بھاری ٹیرف کی دھمکی جاپان نے گرمی کا توڑ ڈھونڈ نکالا، چند منٹوں میں جسم کو ٹھنڈا کرنے والا ’ہیومن فریج‘تیار چینی کوسٹ گارڈ نے پانی کی توپ چلا کر متنازع پانیوں میں فلپائنی جہاز کے داخلے کی کوشش ناکام بنادی باب المندب سب کیلئے بند نہیں، صرف سعودی عرب کی ناکہ بندی ہے: حوثی ترجمان

حوثیوں نے ٹیلی کمیونیکیشن پر سعودی حملوں کو سنگین غلطی قرار دیدیا

Web Desk

25 July 2026

یمن کی حوثی حکومت کی وزارتِ خارجہ نے الحدیدہ میں واقع ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی تنصیبات پر ہونے والے فضائی حملے کو سعودی عرب کی ایک سنگین اور بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اس جارحیت کا جواب ’جیسے کو تیسا‘ دیا جائے گا۔

حوثی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کا طویل محاصرہ ختم کرنے کے جائز اور بنیادی مطالبے کو تسلیم کرنے کے بجائے سعودی حکومت نے ایک بڑی غلطی کا ارتکاب کیا ہے، جس کی اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ بیان میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ سعودی بمباری میں بحیرہ احمر کے جزیرے ‘کمران’ کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون شدید زخمی ہوئی۔

اسی دوران، حوثیوں سے وابستہ ٹی وی چینل ‘المسیرہ’ نے یمنی وزارتِ دفاع کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے دفاعی نظام (ایئر ڈیفنس) نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد سعودی جنگی طیاروں کو یمنی فضائی حدود سے فرار ہونے اور واپس لوٹنے پر مجبور کر دیا ہے۔