واٹس ایپ نے دو نئے فیچرز بیٹا ورژن میں پیش کردیئے
Web Desk
7 December 2025
واٹس ایپ نے صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں دو نئے فیچرز متعارف کرا دیے ہیں جن کی آزمائش جاری کردئیے
پہلا فیچر اسٹیٹس اپ ڈیٹس سے متعلق ہے جس میں اے آئی ایڈیٹنگ ٹولز شامل کیے جا رہے ہیں۔ ان ٹولز کے ذریعے صارفین نہ صرف تصاویر میں تبدیلی کر سکیں گے بلکہ پس منظر ہٹانے، نئی اشیاء شامل کرنے اور تصاویر کو انیمیٹ کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔ یہ ٹولز واٹس ایپ میں موجود ایفیکٹس یا فلٹرز بٹن کی جگہ شامل کیے جائیں گے۔
دوسرا فیچر گروپ چیٹس کے لیے تیار کیا گیا ہے جس کی مدد سے کسی گروپ میں نئے شامل ہونے والے صارفین، جوائن کرنے سے 24 گھنٹے قبل تک کے ایک ہزار پیغامات دیکھ سکیں گے۔ اس طرح گروپ ایڈمنز کو پرانی گفتگو الگ سے بھیجنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ نیا آپشن گروپ پرمیشن اسکرین میں دستیاب ہوگا۔
واٹس ایپ کے مطابق دونوں فیچرز فی الحال بیٹا ٹیسٹنگ میں ہیں اور جلد تمام صارفین کے لیے بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
متعلقہ عنوانات
جدید اے آئی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، انتھروپک کا انتباہ
30 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026
گوگل کروم نے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا
29 September 2026
روشنی سے چارج ہونے والا جدید ایئر فلٹر تیار، جراثیم کو روکنے کی صلاحیت
28 September 2026
چین کے خلائی اسٹیشن پر تعیناتی: دو پاکستانی پائلٹس کی تربیت آخری مراحل میں داخل
28 September 2026
ٹیکس چوری پکڑنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مدد لینے کا فیصلہ
28 September 2026
عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف
28 September 2026
واٹس ایپ میں میٹا اے آئی کو نیوی گیشن بار کا حصہ بنانے پر کام شروع
27 September 2026