بھارتی پولیس کی بربریت کے باوجود مختلف شہروں میں نوجوانوں کا احتجاج جاری
Web Desk
23 July 2026
تعلیمی نظام میں مبینہ بے ضابطگیوں اور پیپر لیکس کے معاملے پر مودی حکومت کے خلاف شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرے دارالحکومت دہلی کے بعد اب تمام بھارتی ریاستوں تک پھیل چکے ہیں۔ بھارتی سکیورٹی فورسز کے شدید تشدد کے باوجود ہزاروں نوجوان سڑکوں پر موجود ہیں اور وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر تعلیم دھرمندر پردھان سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر وائرل ویڈیوز کے مطابق کیرالہ، اروناچل پردیش، تمل ناڈو، گوا، گجرات، بہار اور مغربی بنگال سمیت متعدد ریاستوں میں طلبہ نے احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست مظاہرے کیے ہیں۔ عالمی جریدے الجزیرہ کے مطابق طلبہ کی حمایت اور احتجاج میں شرکت پر بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا، جس کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی حکومت کے خلاف مظاہرے تیز کر دیے گئے ہیں۔
کانگریس رہنما پریانکا گاندھی نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر تشدد پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ پر لاٹھیاں برسائی جا رہی ہیں اور آنسو گیس کے شیل داغے جا رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ طالبات کے ساتھ انتہائی غیر شائستہ سلوک کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر بھارتی پارلیمنٹ کے رکن ملکارجن کھرگے نے مودی کے طرزِ حکومت کو آمریت قرار دیا جبکہ کانگریس کے جنرل سیکرٹری کے سی وینوگوپال نے وزیر تعلیم کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب، انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ‘ایمنسٹی انٹرنیشنل’ نے اپنے بیان میں کہا کہ نوجوانوں کے احتجاج اور ان پر ہونے والے پولیس تشدد کی تصاویر نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ بھارت میں پُرامن اختلافِ رائے کو سختی سے دبایا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سرحد پار تجارت کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کیلئے پہلی بار موبائل ایپ لانچ
23 July 2026
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشیں، 43 افراد جاں بحق، 177 زخمی، کئی گھر منہدم
23 July 2026
پاکستان سمندری اثاثوں کے دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے: دفتر خارجہ
23 July 2026
پاکستانی چاول کی مانگ میں اضافہ، میٹرک ٹن کے نئے آرڈر موصول
23 July 2026
ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی تمام پیداوار برآمد کرنا لازمی
23 July 2026
پاکستان اور چین کا ٹرانسپورٹ و بندرگاہی شعبے میں تعاون مزید وسعت دینے پر اتفاق
23 July 2026
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
23 July 2026
صدر آصف زرداری کی مون سون میں تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
23 July 2026