روس کی ایران کو امریکی اہداف کی نشاندہی میں معاونت پر امریکا کی تحقیقات
Web Desk
23 July 2026
امریکی انٹیلی جنس تجزیہ کار اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا روس نے خلیجی ممالک میں قائم سی آئی اے (CIA) کی تنصیبات پر ڈرون حملوں کے لیے ایران کو اہداف کی نشاندہی یا جدید ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کی تھی۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق 2026 کے اوائل میں ریاض میں امریکی سفارت خانے اور مشرقی عراق میں واقع کم از کم 2 سی آئی اے مراکز کو ایرانی شاہد ڈرونز کے جدید ورژنز سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق غیر معمولی درستی سے کیے گئے ان ڈرون حملوں، اور اس کے بعد اردن میں امریکی فضائی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے جس میں 2 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، نے واشنگٹن میں روسی مداخلت کے خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔ تاہم، امریکی حکام فی الحال حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز میں جہازوں کیلئے نئی پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ مقرر
23 September 2026
مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی
23 September 2026
او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار
23 September 2026
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بالاتر ایک اتحاد، 96 واں سعودی قومی دن
23 September 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت کی فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست
23 September 2026
پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری
23 September 2026
ایران نے اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچا دیں: اسماعیل بقائی
23 September 2026
سعودی قومی دن پر صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کی شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کو مبارکباد
23 September 2026