پاسداران انقلاب کے کویت اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، بھاری نقصان
Web Desk
23 July 2026
ایران کے پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے واشنگٹن کی کارروائیوں کے جواب میں کویت اور اردن میں قائم امریکی فوجی تنصیبات، ایئر بیسز اور انتہائی حساس دفاعی نظاموں پر نئے شدید حملے کیے ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب کے سرکاری بیان کے مطابق کویت میں واقع علی السالم ایئربیس پر امریکی فوجی ساز و سامان کے ایک بڑے گودام، پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس سسٹم اور ‘MQ-9’ ڈرونز کے ہینگر کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ العدیری بیرکس میں امریکی اہلکاروں کی رہائش گاہوں، دو ہیلی کاپٹر ہینگرز اور ایک مواصلاتی ٹاور پر بھی حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں امریکی فوج کے جانی و مالی نقصان کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب آئی آر جی سی نے اردن میں بھی امریکی عسکری اثاثوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جن میں ‘تھاڈ’ (THAAD) میزائل ڈیفنس سسٹم کا ریڈار، پیٹریاٹ ڈیفنس سسٹم، سی-رام (C-RAM) ریڈار اور ہیلی کاپٹر ہینگر شامل ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کویتی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ حملے کویتی شہریوں کے خلاف نہیں بلکہ صرف قابض امریکی فوج کے اڈوں کے خلاف ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ کویت کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی ایران نے نہیں بلکہ امریکا نے کی ہے، اور ایران صرف ان امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہا ہے جو مقامی کنٹرول سے باہر ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سرحد پار تجارت کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کیلئے پہلی بار موبائل ایپ لانچ
23 July 2026
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشیں، 43 افراد جاں بحق، 177 زخمی، کئی گھر منہدم
23 July 2026
پاکستان سمندری اثاثوں کے دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے: دفتر خارجہ
23 July 2026
پاکستانی چاول کی مانگ میں اضافہ، میٹرک ٹن کے نئے آرڈر موصول
23 July 2026
ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی تمام پیداوار برآمد کرنا لازمی
23 July 2026
پاکستان اور چین کا ٹرانسپورٹ و بندرگاہی شعبے میں تعاون مزید وسعت دینے پر اتفاق
23 July 2026
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
23 July 2026
صدر آصف زرداری کی مون سون میں تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
23 July 2026