پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
Web Desk
23 July 2026
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سنٹر (NEOC) کے مطابق پاکستان میں پولیو وائرس کی روک تھام کے لیے جاری اقدامات رنگ لانے لگے ہیں اور ملک بھر سے حاصل کردہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
نیشنل ای او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون 2026 میں ملک بھر سے پولیو وائرس کے کل 127 ماحولیاتی نمونے حاصل کیے گئے تھے، جن میں سے 117 نمونے منفی (Negative) قرار پائے جبکہ صرف 10 ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال جنوری تا جون کے عرصے کے دوران مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 369 سے کم ہو کر 100 رہ گئی ہے، جس کے بعد پولیو کی مثبت شرح 48.1 فیصد سے گھٹ کر 13.1 فیصد پر آ گئی ہے۔
صوبائی سطح پر کی گئی جانچ کے مطابق پنجاب سے حاصل کیے گئے تمام 31 ماحولیاتی نمونے مکمل طور پر منفی آئے۔ سندھ سے 29 میں سے 28 ماحولیاتی نمونے منفی قرار دیے گئے۔ خیبرپختونخواں کے 34 میں سے 30 نمونوں میں پولیو وائرس نہیں پایا گیا۔ جبکہ بلوچستان کے 23 میں سے 18 ماحولیاتی نمونے منفی ائے۔
نیشنل ای او سی کے حکام کے مطابق سال 2026 میں اب تک پاکستان میں پولیو کے 3 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ماحولیاتی نگرانی، ویکسی نیشن کوریج اور دور دراز علاقوں تک رسائی کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ حکام نے تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ 5 سال سے کم عمر کے ہر بچے کو ہر انسدادِ پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ ملک کو اس موذی مرض سے پاک کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
16 November 2026
امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
16 November 2026
اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
16 November 2026
امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ
16 November 2026
پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026