LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی آئینی عدالت کا کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں بڑا فیصلہ بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی

پاکستانی چاول کی مانگ میں اضافہ، میٹرک ٹن کے نئے آرڈر موصول

Web Desk

23 July 2026

پاکستانی چاول کی عالمی مارکیٹ میں مانگ اور برآمدات میں اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جس کے تحت چین کی جانب سے پاکستان کو 60 ہزار میٹرک ٹن چاول کے مزید نئے برآمدی آرڈرز موصول ہو گئے ہیں۔

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (REAP) کے مطابق چینی مارکیٹ میں پاکستانی چاول کو بیحد پسند کیا جا رہا ہے اور اس کی طلب میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ اس بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث پاکستانی تاجروں کے لیے چین میں مزید برآمدی اور تجارتی مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

ایسوسی ایشن کے حکام نے مزید بتایا کہ زرعی شعبے میں باہمی تجارت کے فروغ کے تحت پاکستان سے چین کو جلد مکئی کی برآمد بھی شروع کر دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ آنے والے دنوں میں چین کی طرف سے مکئی اور چینی کی برآمد کے مزید بڑے آرڈرز ملنے کی قوی توقع ظاہر کی جا رہی ہے، جس سے پاکستان کے زرعی مبادلے میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔