LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جعلی شناختی دستاویزات کا اسکینڈل, نادرا اور پاسپورٹ افسران کے خلاف ایف آئی اے کی تحقیقات، 42 کیسز میں اہم انکشافات وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت بہبودِ آبادی پر اہم اجلاس، 2035 تک شرحِ نمو 1.25 فیصد تک لانے کا ہدف مقرر خلع کے وقت نصف حق مہر کی واپسی کا معاملہ: سپریم کورٹ میں اہم قانونی و شرعی نقطے پر سماعت، ڈاکٹر بابر اعوان اور ڈاکٹر انعام اللہ عدالتی معاون مقرر کاوا والی بال چیمپیئن شپ ,سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا نے نیپال کو ہرا دیا وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، بحیرۂ احمر میں حوثی حملوں کی مذمت سرحد پار تجارت کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کیلئے پہلی بار موبائل ایپ لانچ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشیں، 43 افراد جاں بحق، 177 زخمی، کئی گھر منہدم پاکستان سمندری اثاثوں کے دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے: دفتر خارجہ پاکستانی چاول کی مانگ میں اضافہ، میٹرک ٹن کے نئے آرڈر موصول ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی تمام پیداوار برآمد کرنا لازمی پاکستان اور چین کا ٹرانسپورٹ و بندرگاہی شعبے میں تعاون مزید وسعت دینے پر اتفاق پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی صدر آصف زرداری کی مون سون میں تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا وسیع کریک ڈاؤن، 3000 کشمیری گرفتار، مکانات مسمار پاکستان اور عمان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشیں، 43 افراد جاں بحق، 177 زخمی، کئی گھر منہدم

Web Desk

23 July 2026

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں جاری شدید مون سون بارشوں، عمارتیں گرنے اور سیلابی صورتحال کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق دونوں صوبوں میں اب تک مجموعی طور پر 43 افراد جاں بحق جبکہ دسیوں زخمی ہو چکے ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے (PDMA) پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں مون سون بارشوں سے جڑے مختلف حادثات میں 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے ہیں۔ عمارتیں اور چھتیں گرنے سے 15، آسمانی بجلی گرنے سے 2، کرنٹ لگنے سے 3 اور پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔بارشوں کے باعث 38 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا اور ایک مویشی ہلاک ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب نے انتباہ جاری کیا ہے کہ مزید بارشوں کے باعث اربن اور فلیش فلڈنگ (موسلا دھار بارش کے فوری سیلابی ریلے) کا شدید خدشہ موجود ہے۔