LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیہون شریف: گیس پائپ لائن پھٹنے سے کئی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی سازش کا الزام، برطانیہ میں 2 ایرانی شہریوں پر فرد جرم عائد فرانس میں طلبا کا پرتشدد احتجاج، درجنوں سکول بند، پولیس سے جھڑپیں، کئی طالبعلم زخمی بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم مونال ریسٹورنٹ گرانے کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز کے فیصلے پر نظرثانی کا تفصیلی فیصلہ جاری مذاکرات کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان حج 2027 کیلئے واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر 3 پولیس افسران ملازمت سے برطرف خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کیلئے مکمل تیار ہیں: فیصل کریم کنڈی ملکی معاشی مسائل کا حل برآمدات بڑھانے میں ہے: محسن نقوی وزیراعظم کا صومالیہ میں جاں بحق 3 پاکستانیوں کے لواحقین کیلیے امداد کا اعلان آبنائے ہرمز میں کشیدگی، یورو زون میں مہنگائی 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ایران میں سڑک کنارے بم دھماکا، پاسداران انقلاب کے 5 اہلکار جاں بحق

سرحد پار تجارت کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کیلئے پہلی بار موبائل ایپ لانچ

Web Desk

23 July 2026

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے ماتحت ادارے پاکستان سنگل ونڈو (PSW) نے سرحد پار تجارتی عمل کو مزید شفاف، مؤثر اور ڈیجیٹل بنانے کے لیے اپنی پہلی رسمی موبائل ایپلیکیشن متعارف کرا دی ہے۔

پاکستان سنگل ونڈو کے حکام کے مطابق اس موبائل ایپ کے ذریعے درآمد کنندگان (Importers)، برآمد کنندگان (Exporters) اور کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس اپنی تمام تر تجارتی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ برائے راست اپنے سمارٹ فونز سے کر سکیں گے۔ ایپ میں درآمدی و برآمدی ڈیکلیئریشنز کی مانیٹرنگ، کسٹم کلیئرنس کی رئیل ٹائم (Real-time) اپڈیٹس اور ریگولیٹری کمپلائنس سے متعلق تمام ضروری معلومات اور سہولیات یکجا کی گئی ہیں۔

ایپ میں تاجروں کی سہولت کے لیے درج ذیل اہم فیچرز شامل کیے گئے ہیں جس میں مختلف محکموں کے سرٹیفکیٹس تک آن لائن رسائی۔ صوبائی سیس اور بینک گارنٹی ریلیز کی آن لائن درخواستیں۔ پیمنٹ سلپ آئی ڈی (PSID) اور جدید پیمنٹ مینجمنٹ سسٹم کی سہولت۔ تاجروں اور صارفین کی فوری رہنمائی کے لیے معاونتی نظام ہے

پی ایس ڈبلیو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس جدید اقدام کا بنیادی مقصد ملک میں تجارت کے عمل کو تیز رفتار، آسان اور شفاف بنانا ہے تاکہ درآمد و برآمد سے وابستہ تمام کاروباری طبقے کو عالمی معیار کی ڈیجیٹل سہولیات فراہم کی جا سکیں۔