LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت بہبودِ آبادی پر اہم اجلاس، 2035 تک شرحِ نمو 1.25 فیصد تک لانے کا ہدف مقرر خلع کے وقت نصف حق مہر کی واپسی کا معاملہ: سپریم کورٹ میں اہم قانونی و شرعی نقطے پر سماعت، ڈاکٹر بابر اعوان اور ڈاکٹر انعام اللہ عدالتی معاون مقرر کاوا والی بال چیمپیئن شپ ,سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا نے نیپال کو ہرا دیا وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، بحیرۂ احمر میں حوثی حملوں کی مذمت سرحد پار تجارت کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کیلئے پہلی بار موبائل ایپ لانچ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشیں، 43 افراد جاں بحق، 177 زخمی، کئی گھر منہدم پاکستان سمندری اثاثوں کے دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے: دفتر خارجہ پاکستانی چاول کی مانگ میں اضافہ، میٹرک ٹن کے نئے آرڈر موصول ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی تمام پیداوار برآمد کرنا لازمی پاکستان اور چین کا ٹرانسپورٹ و بندرگاہی شعبے میں تعاون مزید وسعت دینے پر اتفاق پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی صدر آصف زرداری کی مون سون میں تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا وسیع کریک ڈاؤن، 3000 کشمیری گرفتار، مکانات مسمار پاکستان اور عمان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق پاسداران انقلاب کے کویت اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، بھاری نقصان

پاکستان اور چین کا ٹرانسپورٹ و بندرگاہی شعبے میں تعاون مزید وسعت دینے پر اتفاق

Web Desk

23 July 2026

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چودھری نے بیجنگ میں چائنا ریلوے الیکٹریفکیشن انجینئرنگ گروپ کمپنی کے نائب صدر لی لی (Li Li) سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں ٹرانسپورٹ، بندرگاہی انفراسٹرکچر اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر جنید انوار چودھری نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، کیونکہ ایک جدید ٹرانسپورٹ نیٹ ورک قومی معیشت کی استواری میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستانی بندرگاہوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور پائیدار انفراسٹرکچر کے قیام کے ذریعے علاقائی تجارت کو فروغ دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ حکومتِ پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات اور بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین باہمی تعاون سے بندرگاہی شعبہ ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گا اور بندرگاہوں کو اقتصادی راہداریوں سے مؤثر انداز میں جوڑ کر تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر چائنا ریلوے الیکٹریفکیشن انجینئرنگ گروپ کے نائب صدر لی لی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی بہترین فضا کی تعریف کی اور اپنے ادارے کی جانب سے پاکستان کے انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کے منصوبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔