ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم پر پیپلز پارٹی کی حمایت مانگ لی، بلاول بھٹو زرداری
Web Desk
3 November 2025
اسلام آباد : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کا وفد صدر آصف علی زرداری اور ان سے ملاقات کے لیے آیا، جس میں 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے پیپلز پارٹی کی حمایت طلب کی گئی۔
بلاول بھٹو کے مطابق مجوزہ ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی بحالی، ججوں کے تبادلوں کا اختیار اور آرٹیکل 243 میں تبدیلی جیسے نکات شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترمیم میں این ایف سی ایوارڈ میں صوبائی حصے کے تحفظ کے خاتمے، تعلیم و آبادی کی منصوبہ بندی کے اختیارات وفاق کو واپس دینے اور الیکشن کمیشن کی تقرری کے تعطل کے خاتمے کی تجاویز بھی شامل کی گئی ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے واضح کیا کہ ان کی جماعت نے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
ان کے مطابق، پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (CEC) کا اجلاس 6 نومبر کو صدر آصف علی زرداری کی دوحہ سے واپسی پر طلب کیا گیا ہے، جس میں مجوزہ آئینی ترمیم پر پارٹی کی حتمی پالیسی طے کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل
12 October 2026
چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی
12 October 2026
صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید
12 October 2026
وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی
12 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری
12 October 2026
خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران
12 October 2026
ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی
12 October 2026
وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم
12 October 2026