کینوا نے نیا ڈیزائن ماڈل اور اے آئی فیچرز متعارف
Web Desk
3 November 2025
یکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق نیا ماڈل صرف تصویر تیار نہیں کرتا بلکہ ڈیزائن کی لیئرز (layers)، چیزوں اور مختلف فارمیٹس کو بھی سمجھتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ صارف ڈیزائن کے تشکیلی حصے کو بھی بدل سکتا ہے۔
کینوا کے نئے اے آئی ٹولز کی مدد سے صارف مختصر ہدایات (prompts) دے کر مکمل اشتہار، سوشل میڈیا پوسٹ، یا ای‑میل ٹیمپلیٹ تیار کر سکتا ہے، اس کے علاوہ ڈیزائن کے اندر موجود اے آئی اسسٹنٹ صارف کی ڈیزائننگ میں رہنمائی فراہم کرے گا۔چھوٹے کاروبار اور ٹیموں کیلئے بھی کینوا نے خصوصی سہولیات فراہم کی ہیں، جن میں مارکیٹنگ مہمات کا نظم، اشتہارات کی منیجمنٹ اور تجزیاتی ٹولز شامل ہیں۔کینوا کا نیا ماڈل اب ڈیزائن بنانا عام شخص کیلئے بھی آسان کر دیتا ہے اور اس کیلئے پروفیشنل ٹولز کی ضرورت کم ہو سکتی ہے، وہ لوگ جنہیں ڈیزائننگ کا زیادہ علم نہیں، وہ بھی کم وقت اور کم محنت سے اچھا مواد تیار کر سکتے ہیں۔
کاروباری حضرات اور سوشل میڈیا منیجرز کیلئے یہ خبر خوشی کی ہے، کیونکہ اب انہیں زیادہ وقت نہیں دینا پڑے گا اور معیاری مواد تیزی سے تیار ہو جائے گا، نتائج کی تخلیق اور ترمیم دونوں آسان ہوگئی ہیں، کیونکہ ماڈل صارف کو ڈیزائن میں تبدیلی کی سہولت فراہم کرتا ہے
متعلقہ عنوانات
چاند کی سطح پر راکٹ ٹکرانے کے بعد بننے والے گڑھے کی تصاویر جاری
20 August 2026
محنت اور خون پسینے کی کمائی کو رشوت کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا: مریم نواز
20 August 2026
ایپل کے ہوم پیڈ سے متعلق اہم معلومات سامنے آگئیں
20 August 2026
یوٹیوب کا ویڈیوز کے ویوز شمار کرنے کے طریقہ کار میں اہم تبدیلی کا اعلان
20 August 2026
پاکستان کے طالب علموں کیلئے ایک برس تک گوگل جیمنائی کی سبسکرپشن فری
19 August 2026
گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ
19 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا
18 August 2026
29 امریکی ریاستوں کا میٹا کے خلاف مقدمہ، بچوں کیلئے نقصان دہ قرار دینے کا الزام
18 August 2026