ماسکو کی یونیورسٹی کا 25 پاکستانی طلبہ کے ویزے رینیو کرنے سے انکار، طلبہ پریشان
Web Desk
6 December 2025
ماسکو میں NUST MISIS یونیورسٹی نے اس سال سکالرشپ پر آئے تقریباً 25 کے قریب پاکستانی طلبہ کو اطلاع دی ہے کہ ان کے ویزے مبینہ طور پر رینیو نہیں ہوں گے اور انہیں پاکستان واپس جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں متاثرہ طلبہ نے گزشتہ روز پاکستان کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمزی اور ڈپٹی ہیڈآف مشن گیان چند سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سفارت خانے کے حکام نے طلبہ کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اس معاملے کو حل کروائیں گے اور ویزا رینیول کے عمل میں طلبہ کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔طلبہ نے امید ظاہر کی ہے کہ سفارت خانے کی مدد سے ان کا مسئلہ جلد حل ہوگا اور وہ اپنے تعلیمی پروگرام میں واپس شامل ہو سکیں گے۔مذکورہ یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے “نجی ٹی وی ” کوبتایا کہ یونیورسٹی کے اس اقدام سے طلبہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، چند طلبہ ایسے ہیں جو سینئرز جبکہ زیادہ تروہ طلبہ وہ جو اس سال سکالرشپ آئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا آبنائے ہرمز میں معمول کی بحری نقل و حرکت کی بحالی کا مطالبہ
17 April 2026
وزیراعظم سے ترک وزیر خارجہ کی ملاقات، طیب اردوان کا اہم پیغام پہنچا دیا
17 April 2026
ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، ایرانی میڈیا
16 April 2026
ایران سے معاہدہ ہوا تو اسلام آباد جا سکتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
16 April 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کمانڈو و سپیشل فورسز مشق ’’جناح XIII کامیابی سے مکمل
16 April 2026
وزیراعظم دوحہ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، امیرِ قطر سے ملاقات متوقع
16 April 2026
حج آپریشن 2026 میں بڑی پیش رفت؛ ‘روڈ ٹو مکہ’ پراجیکٹ کے لیے سعودی امیگریشن ٹیم کراچی پہنچ گئی
16 April 2026
اسلام آباد مذاکرات سے قبل وزیراعظم کے عالمی رہنماؤں سے رابطے؛ سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے حکام کا اہم اجلاس
16 April 2026