اردن حملے میں فوجیوں کی ہلاکت پر ٹرمپ کی خاموشی ٹوٹ گئی، پینٹاگون کو پوری شدت سے ایران پر بمباری کا حکم، روسی میڈیا کا دعویٰ
Web Desk
18 July 2026
روسی میڈیا نے سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ اردن میں قائم فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے میں 2 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کو پوری شدت کے ساتھ ایران پر بمباری کرنے کا حتمی حکم دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، صدر ٹرمپ نے اس واقعے پر اپنی طویل خاموشی توڑتے ہوئے اردن میں پیش آنے والے واقعے کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اس سنگین صورتحال کو دیکھ کر انہیں بے حد دکھ پہنچا ہے۔
صدر ٹرمپ نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے ایک بار پھر اپنے پرانے عزم کو دہرایا کہ وہ تہران کو کسی بھی قیمت پر نیوکلیئر (جوہری) ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایران طے شدہ سفارتی ڈیل اور مفاہمتی یادداشت پر عمل کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، تو پھر امریکا کو بھی اس کی کوئی فکر نہیں ہے اور وہ اپنے دفاع میں کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہے۔ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر ٹرمپ کے اس مبینہ حکم کے بعد مڈل ایسٹ میں جنگ کے بادل مزید گہرے ہو گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر کیمپ 2026 میں شریک طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست
19 July 2026
ایرانی فوج کے کویت میں دو امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملے، اسلحہ ڈپو، ریڈارز تباہ
19 July 2026
امریکا کے مسلسل آٹھویں رات ایران پر حملے، آبنائے ہرمز کے قریبی شہروں میں دھماکے
19 July 2026
فٹ بال کے عالمی میلے کا آج رات فیصلہ کن معرکہ، تاج کس کے سر سجے گا؟
19 July 2026
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور خوشحالی مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے: صدر، وزیراعظم
19 July 2026
طبی تعلیم اور تحقیق میں پاک-امریکہ تعاون کا بڑا معاہدہ؛ نیویارک میں ایم او یو پر دستخط،
19 July 2026
ٹرمپ کی دعوت پر لبنانی صدر اہلیہ کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے
19 July 2026
متحدہ عرب امارات کا کشیدگی میں فوری کمی اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ
19 July 2026