امریکی فوجیوں کی قربانی ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرے گی، پیٹ ہیگستھ
Web Desk
18 July 2026
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے اردن میں قائم فوجی اڈے پر ایران کے بیلسٹک میزائل حملے کے نتیجے میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان بہادر جوانوں کی قربانی امریکا کے عزم کو خطے میں مزید مضبوط کرے گی۔ امریکی وزیر دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) پر امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے آفیشل بیان کو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا: “محفوظ سفر، ہیروز! ان کی قربانی صرف ہمارے عزم کو مزید پختہ کرتی ہے۔”
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے باضابطہ طور پر اعتراف کیا تھا کہ اردن میں ایران کی جانب سے کیے گئے بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کے دوران دفاعی کارروائی کرتے ہوئے اس کے 2 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ ایک اہلکار اب بھی لاپتہ ہے۔ امریکی وزیر دفاع کے اس بیان کو خطے میں امریکی جارحانہ حکمتِ عملی کو برقرار رکھنے اور ایران کو سخت پیغام دینے کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
تحریک انصاف کا لانگ مارچ 4 اکتوبر تک ملتوی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے باضابطہ اعلان کر دیا
25 September 2026
وزیراعظم پانچ روزہ دورہ امریکا مکمل کرکے آج لندن پہنچیں گے
25 September 2026
نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل
25 September 2026
ہماری پروازیں بند کی گئیں تو خطے میں کوئی جہاز نہیں اُڑنے دیں گے: ایران
25 September 2026
بلاول بھٹو کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے، اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع
25 September 2026
پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا پولیس کو ٹائیگر فورس بنانے کی کوشش کی: فیصل کریم کنڈی
25 September 2026
امریکی قونصلیٹ کراچی میں ’’فریڈم 250‘‘ تقریب، امریکی کامیابیوں کا جشن
25 September 2026
ہمت ہے تو آؤ دھرنا دو، پی ٹی آئی لانگ مارچ سے بھاگ گئی: عطا تارڑ
25 September 2026