پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
Web Desk
18 July 2026
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام نے رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی آئی ٹی صنعت کی برآمدات میں تاریخی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملکی آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہیں۔ وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے کا تجارتی سرپلس بھی بڑھ کر 85 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جس کے بعد آئی ٹی ملک کا تیز ترین ترقی کرنے والا برآمدی شعبہ بن چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس کامیابی میں وزیراعظم کی خصوصی توجہ، حکومتی سرپرستی اور صنعت دوست پالیسیوں نے اہم کردار ادا کیا جس کے تحت گزشتہ سال 1 لاکھ سے زائد نوجوانوں کو جدید آئی ٹی مہارتوں کی تربیت فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ، دنیا بھر میں 20 سے زائد بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کے ذریعے 250 سے زائد پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کو عالمی منڈی تک رسائی دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ٹی برآمد کنندگان کے لیے متعدد مراعات بھی متعارف کرائیں جن میں فائنل ٹیکس رجیم کا تسلسل اور برآمدات پر محض 0.25 فیصد ٹیکس کی سہولت شامل ہے، جس سے اس صنعت کی مسابقتی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان
2 October 2026
گوگل نے نیا طاقتور اے آئی ماڈل ’جیمنائی 4 آرگون‘ متعارف کرا دیا
2 October 2026
امریکی حکومت کا نیا AI پورٹل ‘America.gov’ لانچ، جیمنائی اور گرک ماڈلز سے لیس چیٹ بوٹ متعارف
2 October 2026
دبئی میں بلاک چین لائف 2026ء، کرپٹو اور اے آئی دنیا کا بڑا اجتماع
1 October 2026
سائنسدان 3 لاکھ 15 ہزار سال قدیم انسان کا ڈیجیٹل چہرہ تشکیل دینے میں کامیاب
1 October 2026
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026