LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک کے کئی شہروں میں شدید گرمی کا الرٹ، ہیٹ سٹروک کا خدشہ امریکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان، فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ

مصنوعی ذہانت جدت کیساتھ گورننس کے نئے چیلنجز بھی لارہی ہے: چینی صدر

Web Desk

18 July 2026

چین کے صدر شی جن پنگ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت (AI) کی ٹیکنالوجیز میں غیر معمولی جدت کے ساتھ ابھرنے والے گورننس کے نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کرے۔ عالمی میڈیا کے مطابق، 2026 ورلڈ اے آئی کانفرنس اور گلوبل آئی آئی گورننس کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ دنیا اس وقت اے آئی کے عظیم مواقع کے ساتھ ساتھ سنگین سیکیورٹی اور اخلاقی چیلنجز کے دور میں داخل ہو چکی ہے۔ انہوں نے بنیادی سوالات اٹھائے کہ انسان سوچنے کی صلاحیت رکھنے والی مشینوں کے ساتھ کس طرح ہم آہنگی سے رہ سکتا ہے اور الگورتھمز کے ذریعے فیصلوں کے دوران سلامتی کو کیسے یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ شی جن پنگ نے مزید کہا کہ نئی ٹیکنالوجیز کے اخلاقی چیلنجز سے مؤثر حکمرانی کے ذریعے نمٹنا اور بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل فرق کے باوجود مصنوعی ذہانت کے فوائد کو پوری انسانیت تک پہنچانا ایسے بنیادی امور ہیں جن پر عالمی برادری کو سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے مؤثر حل تلاش کرنا ہوں گے۔