LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ٹرمپ اور شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات، اے آئی اور تجارت سمیت مختلف امور زیرِغور دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ کا دائرہ بحرِ ہند سے آگے تک پھیل سکتا ہے: ایران پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان سیاسی مشاورت کا پانچواں دور، تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، ٹرمپ کا ریڈ کارپٹ پر شاندار استقبال اسرائیلی انتخابات: عرب جماعتوں کو الیکشن سے روکنے کا فیصلہ ترکمانستان نے ایرانی طیارے کو فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں چینی صدر شی جن پنگ کی میزبانی کریں گے ڈاکٹر محمد نجیب نقی صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب، حلف اٹھا لیا نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کا اجلاس: مقدمات کی ای فائلنگ نافذ کرنے پر غور بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا وقت ختم، کسی رہنما کو اجازت نہ مل سکی مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل

پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن میں مینگو فیسٹیول: امریکی و پاکستانی کمیونٹی کی شرکت

Web Desk

17 July 2026

واشنگٹن ڈی سی میں سفارت خانہ پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ روایتی “مینگو فیسٹیول” میں امریکی حکام، سفارت کاروں اور پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ تقریب میں واشنگٹن اور گردونواح کی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے پالیسی سازوں، تھنک ٹینکس، میڈیا نمائندوں اور امریکی شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ اور ان کی اہلیہ لبنیٰ رضوان نے مہمانوں کا پرجوش استقبال کیا اور انہیں لذیذ پاکستانی آموں اور اس سے تیار کردہ مختلف لذیذ پکوان پیش کیے۔ تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے امریکی رکنِ کانگریس اور خارجہ امور کمیٹی کے رکن ریان زنکے نے پاک امریکہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین دوستی اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ اس موقع پر سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستانی آموں کا ذائقہ ہماری زرعی مہارت اور ثقافتی شناخت کا لاثانی حصہ ہے، اور آج کی یہ شام پاکستانی آموں کی مٹھاس کے ذریعے پاک امریکہ سفارتی و عوامی تعلقات کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوئی ہے۔