اقوام متحدہ کا غیر قانونی یہودی بستی گیوات زیو کو شہر کا درجہ دیے جانے پر اظہار تشویش
Web Desk
17 July 2026
اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم غیر قانونی صیہونی بستی “گیوات زیو” کو باقاعدہ شہر کا درجہ دیے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے ایک پریس کانفرنس کے دوران عالمی ادارے کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے دی گئی یہ انتظامی حیثیت بین الاقوامی قانون کے تحت گیوات زیو کی قانونی حیثیت کو ہرگز تبدیل نہیں کرتی، اور یہ علاقہ بدستور مقبوضہ فلسطینی سرزمین کا ہی حصہ رہے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایوی بلوتھ نے اتوار کے روز باضابطہ اعلان کیا تھا کہ مقبوضہ مشرقی یروشلم سے تقریباً 5 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع یہودی بستی گیوات زیو کو اب باقاعدہ ایک اسرائیلی شہر قرار دے دیا گیا ہے۔ اسرائیل کے اس یکطرفہ اقدام کو اقوامِ متحدہ نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام
17 July 2026
ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس
17 July 2026
امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا
17 July 2026
یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار
17 July 2026
امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت
17 July 2026
گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور
17 July 2026
امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے
17 July 2026
امریکی جارحیت کے جواب میں ایران کے کویت میں ڈرون حملے
17 July 2026