مودی سرکار کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر بھارتی عملہ تعینات نہ کرنے کا مطالبہ
Web Desk
17 July 2026
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی مودی سرکار نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر بھارتی عملہ تعینات نہ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ بھارت میں جہاز رانی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (DGS) نے تمام بحری جہازوں کے مالکان، آپریٹرز، منیجرز اور عملہ بھرتی کرنے والی ایجنسیوں و کمپنیوں کو باضابطہ ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اگلے احکامات تک آبنائے ہرمز اور اس کے قریبی سمندری راستوں سے گزرنے والے جہازوں پر بھارتی شہریوں کی تعیناتی سے مکمل گریز کریں۔
رپورٹ کے مطابق، مودی حکومت کی جانب سے یہ ہنگامی حکم نامہ رواں ہفتے آبنائے ہرمز کے آس پاس دو بحری جہازوں پر ہونے والے حملوں کے بعد جاری کیا گیا ہے، جن میں افسوسناک طور پر دو بھارتی شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ جاری کردہ حکومتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلیج فارس کے علاقے میں بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی کے باعث ڈائریکٹوریٹ ضروری سمجھتا ہے کہ اس خطے میں کام کرنے والے تجارتی جہازوں پر خدمات انجام دینے والے بھارتی شہریوں کے تحفظ اور ان کے مفادات کے لیے غیر معمولی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔
واضح رہے کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کا علاقہ طویل عرصے سے شدید تناؤ کا شکار ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق، رواں سال 28 فروری سے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے اب تک آبنائے ہرمز اور اس کے قریبی پانیوں میں ہونے والے مختلف حملوں میں بحری جہازوں کے عملے کے کم از کم 14 ارکان اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ ان ہلاکتوں میں وہ 3 افراد بھی شامل ہیں جو گزشتہ ماہ 9 جون کو عمان کے ساحل پر ’سیٹبیلو‘ نامی آئل ٹینکر پر ہونے والے امریکی حملے کے نتیجے میں مارے گئے تھے۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز سے متعلق ایران، عمان فریم ورک پر متفق، حتمی منظوری باقی ہے: حسن قشقاوی
7 August 2026
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
7 August 2026
ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر معاہدہ کرنے کے قریب پہنچ گئے: ایگزیوس
7 August 2026
روسی تیل کی فروخت روکنے کیلئے امریکی سینیٹ میں بل کثرت رائے سے منظور
7 August 2026
حکومت کا عوام کو ریلیف: پٹرول 2 روپے 2 پیسے فی لٹر سستا
7 August 2026
مکہ مکرمہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط میرے لیے اعزاز ہے: وزیراعظم
7 August 2026
امریکی ہتھیاروں کے ذخائر سے متعلق معلومات افشا ہونے پر ٹرمپ کا تحقیقات کا حکم
7 August 2026
بلوچستان بلدیاتی انتخابات: 9 اگست کو مختلف وارڈز میں ہونے والی پولنگ ملتوی
7 August 2026