روس کا یوکرین میں تعینات کسی بھی بین الاقوامی فوج کو نشانہ بنانے کا اعلان
Web Desk
17 July 2026
روس نے یوکرین میں تعینات کی جانے والی کسی بھی بین الاقوامی یا کثیر قومی فوج کو براہ راست نشانہ بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، روس نے مستقبل میں کسی ممکنہ امن معاہدے یا جنگ بندی کی صورت میں یوکرین کے اتحادیوں کی جانب سے کیف میں کثیر قومی فورس تعینات کرنے کی تجویز کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک سخت ترین بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ روس یوکرین کی سرزمین پر موجود ایسی کسی بھی غیر ملکی فوج کو اپنے لیے براہ راست خطرہ اور ایک “جائز فوجی ہدف” (Legitimate Military Target) سمجھے گا۔
روسی ترجمان کی جانب سے یہ انتباہی بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یوکرین کے حامی مغربی اتحاد ’’اتحاد برائے رضامندی‘‘ (Coalition of the Willing) کے رکن ممالک نے جنگ بندی کی صورت میں وہاں کثیر قومی فوج تعینات کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جرمنی نے بھی اس اتحاد کی پہلی فوجی مشق میں حصہ لینے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا ہے، حالانکہ اس سے قبل جرمن حکومتی ذرائع نے ان مشقوں میں عدم شرکت کا اشارہ دیا تھا۔
یوکرین کے تقریباً 35 حامی ممالک پر مشتمل اس اتحاد نے فرانس کی تجویز پر پیرس میں منعقدہ ایک حالیہ اجلاس کے دوران یوکرین کے لیے خصوصی فورس کی پہلی فوجی مشقیں کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ یہ مشقیں پولینڈ میں منعقد کی جائیں گی، جہاں کمانڈ سٹرکچرز اور فیصلہ سازی کے طریقہ کار کا تجربہ کیا جائے گا۔ پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک کے مطابق پولینڈ، فرانس اور برطانیہ ان مشقوں میں بھرپور حصہ لیں گے۔
واضح رہے کہ یورپی قیادت میں اس کثیر قومی فوج کی تشکیل کا فیصلہ گزشتہ برس دسمبر میں برلن میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے دوران کیا گیا تھا تاکہ ممکنہ جنگ بندی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے، اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بھی پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ یہ فورس اب تعیناتی کے لیے بالکل تیار ہے۔ تاہم، روس کے اس تازہ ترین بیان نے خطے میں ممکنہ کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا آسیان ممالک کے ساتھ تعاون اور شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
8 August 2026
حج 2027: پرائیویٹ حج آپریشن کیلئے نیا ڈیجیٹل نظام نافذ کرنے کا فیصلہ
8 August 2026
پی ٹی آئی کی مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلیے دائر درخواست مسترد
8 August 2026
برطانیہ میں 27 سال بعد نایاب گرہن، سورج 93 فیصد تک چھپ جائے گا
8 August 2026
ایران، عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راستے کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے
8 August 2026
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
8 August 2026
مکہ معاہدہ سعودیہ، پاکستان اور ترکیے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول
8 August 2026
پاکستان اور کشمیر کے مضبوط رشتے کو کوئی طاقت کمزور نہیں کرسکتی: رانا ثناء اللہ
8 August 2026