LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز سے متعلق ایران، عمان فریم ورک پر متفق، حتمی منظوری باقی ہے: حسن قشقاوی صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر معاہدہ کرنے کے قریب پہنچ گئے: ایگزیوس روسی تیل کی فروخت روکنے کیلئے امریکی سینیٹ میں بل کثرت رائے سے منظور حکومت کا عوام کو ریلیف: پٹرول 2 روپے 2 پیسے فی لٹر سستا مکہ مکرمہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط میرے لیے اعزاز ہے: وزیراعظم امریکی ہتھیاروں کے ذخائر سے متعلق معلومات افشا ہونے پر ٹرمپ کا تحقیقات کا حکم بلوچستان بلدیاتی انتخابات: 9 اگست کو مختلف وارڈز میں ہونے والی پولنگ ملتوی صدر آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے مکہ دفاعی معاہدہ خطے میں مشترکہ سلامتی کے نئے باب کا آغاز ہے: سرفراز بگٹی احتجاجی تحریک تیز، ضرورت پڑی تو دھرنا طویل کریں گے: حافظ نعیم الرحمان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: خصوصی نغمہ جاری کر دیا گیا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن کیلئے سنگ میل ہے: احسن اقبال دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، خطے میں امن کی جانب اہم پیش رفت ہے : ترک صدر مکہ دفاعی معاہدہ امن، سلامتی، خوشحالی کی جانب اہم سنگِ میل ہے:سعودی وزیرِ خارجہ

اسرائیلی وزیراعظم کا سینیٹر لنزے گراہم کی آخری رسومات میں شرکت سے انکار

Web Desk

17 July 2026

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے آئندہ ہفتے کے لیے مقرر اپنا دورۂ امریکا منسوخ کر دیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، وزیر اعظم دفتر (PMO) نے تصدیق کی ہے کہ بنجمن نیتن یاہو اب امریکا نہیں جائیں گے کیونکہ آنجہانی امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی یاد میں منعقد ہونے والی تعزیتی تقریب کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔

بنجمن نیتن یاہو کو شیڈول کے مطابق ہفتے کے روز امریکا کے لیے روانہ ہونا تھا، جہاں وہ منگل کے روز سینیٹر لنزے گراہم کی آخری رسومات اور یادگاری تقریب میں شرکت کے لیے قیام کرنے والے تھے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کے کٹر حامی اور ایران کے شدید ترین مخالف کے طور پر جانے جانے والے ممتاز امریکی سینیٹر لنزے گراہم گزشتہ ہفتے مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے سینیٹر لنزے گراہم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا ایک قریبی اور مخلص دوست قرار دیا تھا۔ انہوں نے پاک امریکہ اسرائیل اتحاد کے لیے گراہم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے ایک غیر متزلزل عزم رکھنے والی شخصیت تھے۔