امریکا صدر ٹرمپ کی تصویر والا ایک ڈالر کا سکہ جاری کرے گا
Web Desk
16 July 2026
امریکی وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے اعلان کیا ہے کہ یو ایس منٹ (US Mint) ملک کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والا ایک ڈالر کا یادگاری سکہ تیار کرے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق، اس سکے کے سامنے کے رخ پر لبرٹی، “اِن گاڈ وی ٹرسٹ” اور “2026-1776” کے الفاظ درج ہوں گے جبکہ پچھلی جانب عقاب کا ڈیزائن بنایا گیا ہے۔ یہ ڈیزائن اس سے قبل اکتوبر میں پیش کیے گئے اس مسودے کی ترمیم شدہ شکل ہے جس میں ٹرمپ کو قاتلانہ حملے کے بعد فضا میں مکا لہراتے ہوئے اور گرد “فائٹ، فائٹ، فائٹ” لکھے دکھانے کی تجویز تھی۔ صدر ٹرمپ نے اس فیصلے کو اپنے لیے باعثِ عزت اور غیر معمولی قرار دیا ہے۔ دوسری جانب، ناقدین نے اس پر قانونی سوالات اٹھاتے ہوئے 1866 کے امریکی قانون اور 2020 کے ایک ایکٹ کا حوالہ دیا ہے جن کے تحت کسی زندہ شخص کی تصویر امریکی کرنسی پر نہیں لگائی جا سکتی۔ تاہم، وزیرِ خزانہ بیسنٹ کا مؤقف ہے کہ یہ پابندی صرف کاغذی نوٹوں پر لاگو ہوتی ہے اور اس سے قبل 150 ویں سالگرہ پر اس وقت کے برسرِاقتدار صدر کیلون کولج کی تصویر بھی سکے پر نقش کی جا چکی ہے، اس لیے یہ اقدام بالکل قانونی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ اور شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات، اے آئی اور تجارت سمیت مختلف امور زیرِغور
24 September 2026
شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، ٹرمپ کا ریڈ کارپٹ پر شاندار استقبال
24 September 2026
ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں چینی صدر شی جن پنگ کی میزبانی کریں گے
24 September 2026
غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش
24 September 2026
امریکی محکمہ خارجہ کا ویزہ فراڈ کی روک تھام کے لیے آن لائن ٹپ پورٹل کا قیام
24 September 2026
وزیراعظم کی امریکا میں اہم ملاقاتیں، نوجوانوں کو ملکی بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کی دعوت
24 September 2026
امریکی بحریہ کے طویل مشن کے دوران آٹھ اہلکاروں کی خودکشی کی کوشش
24 September 2026
چینی صدر 3 روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے، ریڈ کارپٹ استقبال، توپوں کی سلامی
24 September 2026