LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

اسلام آباد ایئر پورٹ آؤٹ سورسنگ: نجکاری کمیشن اور اے ڈی بی کے درمیان معاہدہ

Web Desk

15 July 2026

نجکاری کمیشن اور ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے درمیان اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ نجکاری کمیشن کے اعلامیے کے مطابق، اس معاہدے کے تحت اے ڈی بی مالیاتی مشیر (Financial Advisor) کے طور پر خدمات انجام دے گا اور آؤٹ سورسنگ کے عمل کو بین الاقوامی معیار کے مطابق شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے تکنیکی، مالی، قانونی، ماحولیاتی اور تجارتی امور پر جامع مشاورتی معاونت فراہم کرے گا۔ معاہدے پر اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر اور نجکاری کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے دستخط کیے، جبکہ تقریب میں مشیر برائے نجکاری اور سیکرٹری نجکاری کمیشن سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ اس شراکت داری سے دنیا کے معروف ایئرپورٹ آپریٹرز اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ کے منصوبے میں راغب کرنے میں مدد ملے گی۔