دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کے لیے نئی سفری گائیڈ لائن جاری
Web Desk
15 July 2026
وزارتِ داخلہ نے دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کے لیے نئی اور سخت سفری گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں، جن کے تحت اب کوئی بھی پاکستانی شہری زائدالمیعاد (Expired) یا منسوخ شدہ نائیکوپ (NICOP) پر بیرونِ ملک سے پاکستان میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ ذرائع کے مطابق، نئی گائیڈ لائنز میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان آمد کے لیے کارآمد (Valid) نائیکوپ یا پاکستانی ویزے کا ہونا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ برطانیہ سمیت دنیا کے تمام ممالک سے آنے والے دوہری شہریت کے حامل مسافروں پر اس پابندی کا یکساں اطلاق ہوگا اور غیر ملکی پاسپورٹ رکھنے والوں کو سفر سے قبل کارآمد سفری دستاویزات کی دستیابی یقینی بنانا ہوگی۔ وزارتِ داخلہ نے اس اہم فیصلے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) کے امیگریشن حکام کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے، جس کے بعد ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ان نئی گائیڈ لائنز کا نفاذ فوری طور پر عمل میں لا دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ملائیشیا سے واپس آنیوالے شوہر کو لینے 3بیویاں ایئرپورٹ پہنچ گئیں
17 November 2026
عمران خان سے وکلا کی ملاقات منگل کو ہوگی، چھ نام جیل حکام کو ارسال
16 November 2026
جعلی ڈگری فوجداری کارروائی کیس؛ سپریم کورٹ نے جمشید دستی کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں جنوری تک توسیع کر دی
16 November 2026
15 November 2026
ترکیہ سے ملک بدر ہو کر آنے والے 8 پاکستانیوں کے خلاف مقدمہ درج
15 November 2026
پنجاب حکومت کے گلف سٹریم طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کے سپرد
14 November 2026
نیویارک کے علاقے بروکلین میں تین منزلہ عمارت منہدم، 4 افراد ہلاک، 19 زخمی
12 November 2026
شام میں گولہ بارود کے دھماکوں سے ایک ہفتے میں 4 بچے جاں بحق، متعدد افراد زخمی
11 November 2026