ٹرمپ کا ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کا اعلان، نئی پابندیوں کا عندیہ
Web Desk
14 July 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج کی بے پناہ طاقت کی بدولت آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل پہلے سے کہیں زیادہ روانی سے جاری ہے، تاہم ایران کی بندرگاہوں سے آنے یا جانے والے اور ایرانی کارگو لے جانے والے تمام بحری جہازوں پر مکمل ناکہ بندی نافذ کی جائے گی۔ صدر ٹرمپ نے امریکی وزیرِ دفاع (وزیرِ جنگ) پیٹ ہیگستھ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین اور سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عسکری قیادت کی بدولت یہ اسٹریٹجک آبی گزرگاہ ایران کے علاوہ تمام ممالک کے جہازوں کے لیے کھلی ہوئی ہے۔ انہوں نے ایرانی قیادت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں اپنے ملک کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا۔ مزید برآں، امریکی صدر نے انکشاف کیا کہ مشرقِ وسطیٰ کی قیادت سے کامیاب مذاکرات کے بعد انہوں نے مجوزہ 20 فیصد فیس کے بجائے خلیجی ممالک کے ساتھ بڑے تجارتی اور سرمایہ کاری کے معاہدوں کو ترجیح دی ہے، جس کے تحت امریکہ میں تاریخی پیمانے پر خلیجی سرمایہ کاری لائی جائے گی جو لاکھوں نئی اور اعلیٰ ملازمتوں کی تخلیق کا سبب بنے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
11 August 2026
باب المندب کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی
11 August 2026
امریکا اور ایران میں امن سمجھوتے یا مفاہمت کے امکانات بڑھ گئے ہیں، خواجہ آصف
11 August 2026
مغربہ کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 254 ہوگئی، مزید اضافے کا خدشہ
11 August 2026
امریکی فورسز نے ایران جانے والے پاناما پرچم بردار تجارتی جہاز کو روک لیا
11 August 2026
مکہ دفاعی معاہدہ: شاہ سلمان کا مشترکہ کاوشوں پر محمد بن سلمان، شہباز شریف اور اردوان سے اظہار تشکر
11 August 2026
پاکستان، بیلاروس مشترکہ وزارتی کمیشن کا 9 واں اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
11 August 2026
امریکا کے ایرانی شرائط ماننے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: محسن رضائی
11 August 2026