LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی حملوں کے ردعمل میں ایران کے خلیجی ممالک پر جوابی میزائل حملے، آبنائے ہرمز تاحکم ثانی بند ڈیرہ غازی خان: قبائلی علاقے میں 11 سالہ لڑکی مبینہ طور پر فروخت کر دی گئی امریکا میں تارکین وطن کے ’ورک پرمٹ‘ سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی امریکی اہلکار عمان میں ایرانی حکام سے ذاتی حیثیت میں بات چیت میں شریک نہیں ہوں گے: روسی میڈیا امریکی صدر کی نائب صدر اور وزیرخارجہ کو عمان میں مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کردی: خبرایجنسی ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں امریکا نے ڈیل کے تحت کیےگئے وعدے پورے نہ کیے تو مفاہمتی یادداشت پر عمل ترک کردیں گے: ایران چین میں سمندری طوفان باوی کا دوسرا وار، لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور، پروازیں اور ٹرینیں معطل امریکی افواج نے حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا، ایران کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں بلوچستان میں تاریخی انتظامی اصلاحات، 4 نئے ڈویژن اور 5 نئے اضلاع قائم جوہری ہتھیار ختم کرنے ہیں تو آغاز امریکا اور اس کے اتحادیوں سے کریں؛ شمالی کوریا نائب وزیراعظم کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، امریکا-ایران کشیدگی میں اضافے پر اظہارتشویش وینزویلا زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 333 ہوگئی؛ 17 ہزار افراد بے گھر یورپ کی آبنائے ہرمز پر جہازوں سے ’رضاکارانہ‘ نیویگیشن فیس لینے کی تجویز

امریکی نوجوانوں میں حماس کی حمایت میں اضافہ؛ اسرائیل کی حمایت میں کمی؛ سروے

Web Desk

12 July 2026

امریکا کے معروف معتبر ادارے ‘پیو ریسرچ سینٹر’ کے مئی 2026 میں کیے گئے ایک تازہ اور چونکا دینے والے سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ امریکی عوام، بالخصوص نوجوان نسل اور ڈیموکریٹک ووٹرز میں اسرائیل کے بارے میں مثبت رائے میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ حماس کے لیے نرم گوشہ بڑھا ہے۔ 12 ہزار 574 بالغ امریکیوں پر مشتمل اس سروے کے مطابق، 18 سے 29 سال کے 13 فیصد امریکی نوجوان حماس کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں، جبکہ 44 فیصد مسلم امریکیوں نے بھی حماس کے حق میں رائے دی جو 2024 کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے۔ سروے کے مطابق، اسرائیلی عوام کے بارے میں منفی تاثر 25 فیصد سے بڑھ کر 42 فیصد ہو گیا ہے، جبکہ اسرائیلی حکومت کے خلاف منفی رائے رکھنے والوں کی شرح 43 فیصد سے بڑھ کر 62 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب، فلسطینی عوام کے لیے امریکیوں کی ہمدردی مستحکم ہے اور 30 سال سے کم عمر 58 فیصد نوجوانوں نے فلسطینیوں کے حق میں مثبت رائے دی ہے۔ سیاسی وابستگی کے لحاظ سے 72 فیصد نوجوان ڈیموکریٹس فلسطینیوں کے حامی دکھائی دیے، جبکہ ریپبلکن ووٹرز میں بھی 2023 کے بعد سے اسرائیل کے لیے روایتی حمایت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نتائج غزہ جنگ کے بعد امریکی رائے عامہ میں آنے والی ایک بڑی تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں۔