ایلون مسک کے دعوے نے ٹیکنالوجی کے میدان میں نئی بحث چھیڑ دی
Web Desk
11 July 2026
ٹیکنالوجی کی دنیا کے نامور ارب پتی اور اسپیس ایکس (SpaceX) کے سربراہ ایلون مسک کے ایک حالیہ دعوے نے مالیاتی اور تکنیکی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ان کی کمپنی اپنے طویل المدتی مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تو اس کی مالیت زمین کی مجموعی اقتصادی قدر (باقی پوری دنیا کی معیشت) سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر ایک صارف کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ لوگ شاید یہ نہیں سمجھ رہے کہ کامیابی کی صورت میں اسپیس ایکس کی مالیت پوری زمین سے بڑھ جائے گی۔ ایلون مسک نے واضح کیا کہ کمپنی کا بنیادی اور حتمی ہدف انسانوں کو زمین سے باہر چاند اور مریخ پر مستقل آبادیاں قائم کرنے کے قابل بنانا ہے، جس کے لیے کمپنی کا ‘اسٹار شپ’ (Starship) پروگرام مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ دوسری جانب، ماہرین اور معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ بیان مستقبل کے امکانات پر مبنی ایک پرجوش پیش گوئی ہے، تاہم اگر خلائی معیشت (Space Economy) نے غیر معمولی رفتار سے ترقی کی تو اسپیس ایکس تاریخ کی طاقتور ترین کمپنی بن سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز
29 November 2026
بغیر آواز اور ہونٹ ہلائے اے آئی سے بات چیت ممکن، سوئس سائنس دانوں کی جدید ایجاد
28 November 2026
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
27 November 2026
گوگل میپس میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری
27 November 2026
یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی
27 November 2026
واٹس ایپ نے میسجز شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
27 November 2026
ایلون مسک کا امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان
26 November 2026
سپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس بھیجنے کی اجازت مِل گئی
26 November 2026