‘اسٹرینجر تھنگز’ سیزن 5 کا نیٹ فلکس پر نیا ریکارڈ قائم، 5 دن میں 59.6 ملین ویوز
Web Desk
4 December 2025
نیٹ فلکس کی مقبول ترین سیریز‘ اسٹرینجر تھنگز‘ کے سیزن 5نے ریلیز کے چند ہی دنوں میں پذیرائی حاصل کرتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے، صرف پانچ دن میں 59.6 ملین ویوز کے ساتھ یہ ریلیز رواں سال کی سب سے بڑی اوپننگ ثابت ہوئی ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیزن 5 نے انگلش زبان میں بننے والی تمام سیریز میں سب سے بڑی اوپننگ کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، یہ کارکردگی اسے نیٹ فلکس کی تاریخ کی تیسری سب سے بڑی لانچ بھی بناتی ہے، جبکہ پہلی دو پوزیشنیں اب بھی کورین بلاک بسٹر Squid Game کے سیزن 2 اور 3 کے پاس ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سیزن 5 کی اوپننگ گزشتہ سیزن کے مقابلے میں 171 فیصد زیادہ رہی جو مداحوں کے بڑھتے ہوئے جوش کا واضح ثبوت ہے، ریلیز سے قبل ہی اس سیزن کا ہائپ اس قدر بڑھ چکا تھا کہ پہلی بار نیٹ فلکس کی ٹاپ 10 فہرست میں اسٹرینجر تھنگز کے تمام پانچ سیزنز ایک ساتھ موجود تھے۔اطلاعات کے مطابق سیزن 5 کے ابتدائی چار ایپی سوڈ جاری ہو چکے ہیں مزید تین قسطیں کرسمس ڈے پر جبکہ فائنل ایپی سوڈ سالِ نو کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026
یوٹیوبر پیوڈی پائی نے بیٹے کی پرائویسی کی خاطر فیملی ولاگز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا
24 September 2026
شروتی ہاسن نے شادی کو غیر ضروری اور ماں بننے کی خواہش کا اظہار کردیا
24 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
24 September 2026
’یہ بالکل بھی مذاق نہیں‘، اپنی جعلی اے آئی ویڈیو دیکھ کر جنت مرزا بھڑک اٹھیں
23 September 2026
لندن: معروف گلوکاروں کے جعلی ریکارڈز بیچ کر لاکھوں کمانے والے شخص کو تین سال کی جیل
23 September 2026