اے آئی سسٹمز کو جوابدہ بنانے کیلئے فوکس گروپ کے قیام کا اعلان
Web Desk
10 July 2026
جنیوا میں منعقدہ “اے آئی فار گڈ گلوبل سمٹ” کے دوران اقوامِ متحدہ کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی ایجنسی، انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (ITU) نے خود مختار آرٹیفیشل انٹیلیجنس سسٹمز کو جوابدہ اور محفوظ بنانے کے لیے ایک نئے بین الاقوامی فوکس گروپ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب ‘اے آئی ایجنٹس’ (AI Agents) روایتی جنریٹو ٹولز سے آگے بڑھ کر محض جواب دینے کے بجائے انسانی نیابت کرتے ہوئے روزمرہ کی خریداریوں اور کمپنیوں کے پیچیدہ کاروباری معاملات کو خود مختار طریقے سے سنبھال رہے ہیں۔ عالمی ادارے کے مطابق، انسان کی براہِ راست موجودگی کے بغیر کام کرنے والے ان سسٹمز کی بڑھتی ہوئی خود مختاری تشویش کا باعث ہے، کیونکہ یہ مالیاتی لین دین اور حساس انفراسٹرکچر میں غیر مجاز یا غلط فیصلے کر سکتے ہیں۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے قائم کردہ نیا فوکس گروپ دنیا بھر سے تکنیکی، قانونی اور پالیسی ساز ماہرین کو ایک میز پر اکٹھا کرے گا تاکہ ایسے بین الاقوامی طریقہ کار وضع کیے جا سکیں جن سے سسٹمز کی شناخت قابلِ بھروسہ ہو اور آخری کنٹرول ہمیشہ انسان کے ہاتھ میں رہے۔ گروپ کی شریک چیئر ڈیبورا کمپرین کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ ایجنٹس بہت جلد کاروباری مذاکرات اور بڑے فیصلے کرنے جا رہے ہیں، اس لیے ایک مشترکہ بین الاقوامی فہم کا ہونا لازمی ہے تاکہ ان کی شناخت اور بھروسے کی حد متعین کی جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز
29 November 2026
بغیر آواز اور ہونٹ ہلائے اے آئی سے بات چیت ممکن، سوئس سائنس دانوں کی جدید ایجاد
28 November 2026
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
27 November 2026
گوگل میپس میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری
27 November 2026
یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی
27 November 2026
واٹس ایپ نے میسجز شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا
27 November 2026
ایلون مسک کا امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان
26 November 2026
سپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس بھیجنے کی اجازت مِل گئی
26 November 2026