امریکا: چار ریاستوں کا میٹا کیخلاف مقدمہ، 1400 ارب ڈالر کے تاریخی جرمانے کا امکان
Web Desk
7 July 2026
امریکہ کی چار ریاستوں کیلیفورنیا، کولوراڈو، کینٹکی اور نیو جرسی—نے میٹا پلیٹ فارمز پر سنگین الزام عائد کیا ہے کہ اس نے فیس بک اور انسٹاگرام کو جان بوجھ کر اس انداز میں تیار کیا ہے کہ نوجوان صارفین ان کے عادی (نشے کی حد تک) بن جائیں، جبکہ ان پلیٹ فارمز کی حفاظت سے متعلق عوام کو گمراہ کیا گیا۔ میٹا کی حالیہ عدالتی درخواست کے مطابق، ان ریاستوں کی جانب سے تجویز کردہ ممکنہ جرمانہ 1400 ارب ڈالر (1.4 ٹریلین ڈالرز) تک پہنچ سکتا ہے، جو کمپنی کی مجموعی مارکیٹ ویلیو (تقریباً 1500 ارب ڈالر) کے برابر ہے۔ دوسری جانب، میٹا نے ان تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ مجوزہ جرمانہ شواہد سے مطابقت نہیں رکھتا اور صارفین کے تحفظ کے قوانین کی تاریخ میں اتنی بڑی سزا کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ واضح رہے کہ اس کیس کا باقاعدہ مقدمہ رواں سال اگست میں اوکلینڈ کی عدالت میں شروع ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
گوگل کیلئے بری خبر، عدالت نے اپیل مسترد کر دی
7 July 2026
فولڈ ایبل آئی فون لانچ سے متعلق بڑی خبر!
7 July 2026
غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
6 July 2026
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026
یوٹیوب نے شارٹس فارمیٹ میں نئے فیچر متعارف کرا دیے
3 July 2026