والدہ سے بہت مار کھائی، بچپن کی کوئی خوشگوار یاد نہیں: جیا بھٹاچاریہ
Web Desk
3 December 2025
بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی مشہور اداکارہ جیا بھٹاچاریہ نے اپنے بچپن کے دردناک تجربات کا انکشاف کیا ہے۔
بنگالی فیملی سے تعلق رکھنے والی جیا بھٹا چاریہ نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ’ بطور بیٹی میرے پاس اپنے بچپن کی کوئی خوشگوار یاد نہیں، میرے والدین ایک دوسرے سے شادی کے خلاف تھے، والدہ بیٹا چاہتی تھیں ، میری پیدائش سے خوش نہیں تھیں کیوں کہ ان کا خواب ادھورا رہ گیا تھا، اس لیے وہ کچھ بھی مجھے مکمل نہ دے سکیں‘۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ’بچپن میں مجھے کوڑے ، بیلن ، چمٹا، جوتے ہر چیز سے مارا جاتا رہا، یہی وجہ تھی کہ میں ضدی ہوگئی اور اس ضد نے مجھے بے حد نقصان پہنچایا، ممبئی منتقل ہونے سے پہلے اپنے اہلخانہ کے ساتھ ایک چھوٹے سے کمرے میں رہائش پذیر تھی، والدہ کے سخت رویے کے سبب ان سے تعلقات ہمیشہ کشیدہ رہے لیکن والد سے قریب تھی
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026