ڈولچی اینڈ گبانا ٹرینڈنگ میں کیوں ہے؟
Web Desk
3 December 2025
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر آج ٹرینڈنگ ہیش ٹیگز میں ڈولچی اینڈ گبانا کا نام بھی شامل ہے۔ لیکن آخر ایسی کیا وجہ ہے جو یہ فیشن برانڈ آج ٹرینڈنگ میں ہے؟
اطلاعات کے مطابق فیشن برانڈ نے بینکاک میں نئے DG Caffè کی افتتاحی تقریب رکھی تھی، جس میں معروف تھائی سیلیبریٹیز زی پروک (Zee Pruk) اور نو نیو چاوارِن (NuNew Chawarin) کی شرکت نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی۔زی پروک اور نو نیو چاوران تھائی اداکار ہیں، جنہیں ZeeNuNew جوڑی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ مذکورہ جوڑی نے 2022 کی سیریز Cutie Pie کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی۔ زی پروک اداکار اور ماڈل، جبکہ نو نیو اداکاری کے ساتھ گلوکاری بھی کرتے ہیں۔ یہ دونوں سیریز ’دی نیکسٹ پرنس‘ میں اداکاری کریں گے۔ان دونوں فنکاروں کے مداحوں کو ’’ZeeNuNew‘‘ کہا جاتا ہے، اور یہی مداح تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ مسلسل پوسٹس کر رہے ہیں اور DGCaffexZeeNuNew جیسے ہیش ٹیگز استعمال کر رہے ہیں، جس کے باعث یہ موضوع عالمی سطح پر ٹرینڈ میں آگیا ہے۔ڈولچی اینڈ گبانا کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور فین کلبس نے بھی سیم پیراگون میں ہونے والے ایونٹ کی تازہ اپ ڈیٹس اور تصاویر شیئر کی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026
یوٹیوبر پیوڈی پائی نے بیٹے کی پرائویسی کی خاطر فیملی ولاگز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا
24 September 2026
شروتی ہاسن نے شادی کو غیر ضروری اور ماں بننے کی خواہش کا اظہار کردیا
24 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
24 September 2026