دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے جوڑے کا منفرد گھر مرکزِ توجہ
Web Desk
6 July 2026
برازیل کے علاقے ایٹا پیوا سے تعلق رکھنے والے پاؤلو گیبرئیل ڈی سلوا بیروس اور کیٹیوشیا لی ہوشینو کو باقاعدہ طور پر دنیا کا سب سے کم قد رکھنے والا شادی شدہ جوڑا قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ ان کی جسمانی ساخت اور ضروریات کے مطابق خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا گھر بھی ان دنوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
برازیل کے ایک مشہور ٹی وی پروگرام میں اس انوکھے جوڑے کے خوبصورت گھر کی جھلک دکھائی گئی، جہاں 40 سالہ پاؤلو گیبرئیل اور 36 سالہ کیٹیوشیا لی ہوشینو خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دونوں میاں بیوی کا مجموعی قد ملا کر محض 71.42 انچ بنتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے گھر کا اندرونی ڈھانچہ عام گھروں سے بالکل مختلف ہے۔
اس منفرد گھر میں داخلے کے دروازوں کے ہینڈل اور بجلی کے لائٹ سوئچ عام اونچائی سے کافی نیچے نصب کیے گئے ہیں، تاکہ جوڑے کو انہیں استعمال کرنے میں کوئی دقت نہ ہو۔ اس کے علاوہ کچن کاؤنٹر، سنک، الماریاں اور دیگر ضروری اشیاء بھی ان کے قد کے لحاظ سے تیار کی گئی ہیں۔
پاؤلو گیبرئیل نے بتایا کہ کچن کا سنک خاص طور پر اس انداز سے بنایا گیا ہے کہ انہیں جھکے بغیر یا اسٹول پر چڑھے بغیر برتن دھونے میں آسانی رہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گھر میں کچھ اونچی جگہوں تک پہنچنے کے لیے وہ ہلکے وزن کے پلاسٹک اسٹول استعمال کرتے ہیں، جبکہ گھر کا تمام فرنیچر بھی کسٹم میڈ (خصوصی فرمائش پر تیار کردہ) ہے۔
کیٹیوشیا لی ہوشینو کا کہنا ہے کہ یہ گھر ان کے لیے کسی جنت سے کم نہیں اور انتہائی آرام دہ ہے۔ انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “گھر سے باہر ہمیں دنیا کے بڑے سائز کے مطابق خود کو ڈھالنا پڑتا ہے اور بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن ہمارا یہ گھر ہمارے لیے ایک محفوظ، آسان اور پرسکون پناہ گاہ ہے جہاں ہمیں کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں پڑتی۔”
اس جوڑے کی محبت کی کہانی بھی دلچسپ ہے، جس کا آغاز تقریباً دو دہائیاں قبل ایک آن لائن ملاقات سے ہوا تھا۔ ایک سال تک رابطے میں رہنے کے بعد انہوں نے پہلی بار ایک ساتھ فوٹو شوٹ کرایا اور بالآخر 2016ء میں لندن میں ایک پروقار تقریب کے دوران شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اس جوڑے کو باضابطہ طور پر دنیا کے سب سے کم قد والے شادی شدہ جوڑے کے طور پر تسلیم کر رکھا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ملائیشیا سے واپس آنیوالے شوہر کو لینے 3بیویاں ایئرپورٹ پہنچ گئیں
17 November 2026
عمران خان سے وکلا کی ملاقات منگل کو ہوگی، چھ نام جیل حکام کو ارسال
16 November 2026
جعلی ڈگری فوجداری کارروائی کیس؛ سپریم کورٹ نے جمشید دستی کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں جنوری تک توسیع کر دی
16 November 2026
15 November 2026
ترکیہ سے ملک بدر ہو کر آنے والے 8 پاکستانیوں کے خلاف مقدمہ درج
15 November 2026
پنجاب حکومت کے گلف سٹریم طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کے سپرد
14 November 2026
نیویارک کے علاقے بروکلین میں تین منزلہ عمارت منہدم، 4 افراد ہلاک، 19 زخمی
12 November 2026
شام میں گولہ بارود کے دھماکوں سے ایک ہفتے میں 4 بچے جاں بحق، متعدد افراد زخمی
11 November 2026